fbpx
News Test Cricket

دیکھیں کس طرح نسیم شاہ نے اپنی طوفانی سپیڈ سے انگلینڈ کے خطرناک بلے باز کی وکٹ حاصل کی

دوستو جیسا کے آپ کو نسیم شاہ کی بولنگ کا اندازہ اس بات سے تو لگ ہی گیا ہو گا کہ آج اس کی زندگی کا پہلا ٹیسٹ تھا جو اس نے انگلینڈ میں کھیلا ہے اور اس کی بولنگ دیکھنے کے بعد کچھ لوگ تو نسیم شاہ کو پاگل قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں جیسے کہ جوفرا آرچر اور اس کے نزدیک اتنی سلو وکٹ پر ایسے تیز بولر کو بلکل بھی گیند نہیں کروانی چاہیے کیونکہ اس سے انجری ہونے کا خطرہ ہے

کسی حد تک جوفرا آرچر کی بات بھی ٹھیک ہے مگر جب انسان جذبے اور جنوں کے ساتھ کھیلتا ہے توپھر انسان کو کمیابنی مل ہی جاتی ہے اور پھر ایسی کنڈیشن میں جب انسان پرفارم کرتا ہے تو پھر اس بولر یا بیٹسمن کی کلاس کا پتہ چلتا ہے اور لیجنڈ کرکٹر انھیں کنڈیشنز میں کسی بھی کھلاڑی کو دیکھ کر جج کرتے ہیں کہ وہ کھلاڑی کتنے پانی میں ہے یا پھر اس کی صرف دھوم ہی مچی ہوئی ہے مگر اس کے اندر کچھ بھی نہیں ہے

دوستو آپ نیچے جا کر نسیم شاہ کی وہ وکٹ والی ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں جس میں نسیم شاہ نے بڑی سپیڈ سے بال کروائی ہے اور بیٹسمن صرف اس کو روکنے کی کوشش میں فیلڈر کو کیچ کروا بیٹھا ہے – ایسے لگ رہا ہے جیسے بیٹسمن کو اس گیند کی سمجھ ہی نہیں آئی اور وہ صرف اس کو روکنے کے چکر میں تھا

مگر گیند کی سپیڈ اس قدر زیادہ تھی کہ وہ گیند بلے کو لگنے کے بعد سیدھی فیلڈر کے ہاتھ مین چلی گئی ہے – مگر فیلڈر بھی بھات زیادہ چکنا کھڑا تھا کیونکہ وہ گیند فیلڈر سے تھوڑا آگے جا کر گری ہے جس کی وجہ سے فیلڈر کو بہت کم ٹائم ملا تھا اس گیند تک پہنچے مین- اگر فیلڈر تھوڑا سا بھی یعنی کہ ایک سیکنڈ بھی لیٹ ہو جاتا تو یہ کیچ نہیں پکڑا جانا تھا

دوسری طرف انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مائکل وان نے نسیم شاہ کی بہت تعریف کی اور اس کو ایک تیز ترین بولر کے ساتھ ملا دیا ہے – میکلا وان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ نسیم شاہ صرف ایک وکٹ حاصل کر سکا ہے مگر اس نے تمام لیجنڈ کے دلوں کو جیت لیا ہے اور خاص کر مجھے اس کو اس طرح بولنگ کرواتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے

میکل وان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی شکل میں کرکٹ کے اندر ایک بہت زبردست اضافہ ہوا ہے اور مجھے بڑے عرصے کے بعد ایسی بولنگ دیکھنے کو ملی ہے – مائکل وان نے مزید کہا ہے کہ نسیم شاہ نے مجھے اپنا گرویدہ کر لیا ہے اور اب کئی ہفتے اس کے گیت گاتا پھروں گا اور یہ گیت گنا بنتا بھی ہے کیونکہ بڑی دیر کرکٹ میں ایسا اچھا تیز بولر آیا ہے جس کو اپنی گیند پر پورا عبور حاصل ہے اور وہ جہاں چاہتا ہے اپنی گیند کو پھینک سکتا ہے

 

Leave a Comment