fbpx
News ODI Cricket T20I Cricket Test Cricket

وسیم اکرم نے بھی بابر اعظم کو خبر دار کر دیا

دنیاۓ کرکٹ کے مشھور سوئنگ بولر وسیم اکرم نے پاکستان کے کپتان کو ایک دفعہ پھر آغا کیا ہے کہ اس دفعہ ان کا مقابلہ ایک نہایت ہی مضبوط ٹیم سے ہے جس کے لیے ان کو بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ تجربہ اور تحمل کا ساتھ ہونا بہت ضروری ہے – وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں بہت ہی اچھی ہے اور اس ہرانے کے لیے ایک مناسب پلاننگ کی ضرورت ہو گی

دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان پر مکمل طور پر برتری حاصل ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جب انگلنڈ کی ٹیم پاکستان سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی اس وقت انگلینڈ اس سے پہلے 2 ٹیموں سے ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہو گی جس کا انگلینڈ کی ٹیم کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا- اس کے علاوہ وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اس دفعہ گراؤنڈ کے حالات بھی ٹوٹل مختلف ہونگے

وسیم کا کہنے کا مقصد یہ تھا اس دفعہ کرونا وائرس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کو پہلے قرنطینہ میں بھی رہنا پڑا ہے اور پھر پریکٹس سیشن میں بھی اس طرح کی آزادی نہیں ہے جس طرح کی آزادی کرونا وائرس نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے – قومی ٹیم نے انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ میچ اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے ہیں اور اب کچھ ایسے بھی سننے میں آ رہا ہے کہ شاید کچھ تماشائیوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت مل جائے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے اندر ٹیسٹ کرکٹ ویسے ہی بہت مشکل ہوتی ہے اور پھر اگر ڈیوک بال کی بات کی جائے تو یہ پھر سونے پہ سوہاگاہ والی بات ہو جاتی ہے مطلب اس دفعہ پاکستان کی سیریز پہلے سے زیادہ مشکل لگتی ہے اور وسیم اکرم نے بابر عظیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ بہت احتیاط سے گیم کرنے کی ضروت ہے اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی ساری گیم پلٹ سکتی ہے

اس کے ساتھ ساتھ وسیم اکرم نے اپنی ٹیم کے بیٹسمنوں کو مزید خبر دار رہنے کے لیے کہا ہے کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم کے پاس جیمز اینڈرسن اور بروڈ جیسے فاسٹ بولر ہیں اور ہو سکتا ہے جب تک پاکستان ٹیم نے ٹیسٹ میچ کھیلنا ہو اس وقت تک آرچر بھی فٹ ہو کر واپس آ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ ایسے لگتا ہے جیسسے انگلینڈ میں بولرز کی نسبت بیٹسمینوں کا زیادہ ٹیسٹ ہے

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ جیمز اینڈرسن اور بروڈ اس وقت دنیا کے بہترین بولر ہیں اور وہ تمام دن گیند کو بڑے اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں اور مخالف ٹیم کو پریشان کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں لہذا یہ مصباح اور ان کی ٹیم کو بہت بڑا ٹسٹ ہو گا – اس کے ساتھ ساتھ وسیم اکرم نے حارث سہیل اور شان معسود کو بھی محتاط رہنے کے لیے کہا اور ان کو بھی اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے نبھانے کی نصیحت کی

Leave a Comment