fbpx
News ODI Cricket T20I Cricket Test Cricket

پچھلے دس سالوں میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے ٹاپ 5 کھلاڑی

اگر ہم جدید دور کی کرکت کی بات کریں تو اس میں فیلڈنگ کو آج بہت زیادہ قدرو منزلت سے دیکھا جانے لگا ہے – آج سے 20 سے 25 سال پہلے شاید فیلڈنگ پر اتنی زیادہ توجہ نہیں دی جاتی تھی مگر جب سے آسٹریلیا جنوبی افریقہ اور خاص کر انڈیا جیسی ٹیم نے اپنی فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ہے تب سے کرکٹ بورڈز نے فیلڈنگ کوچ بھی رکھنا شروع کر دئیے ہیں – اگر ہم اپنے ملک پاکستان کی بات کرتے ہیں تو یہاں پر بھی کبھی کبھی کرکٹ بورڈ ضرورت کے مطابق فیدلنگ کوچ منگواتے رہتے ہیں

پاکستان نے ایک دفعہ دنیا کے بہترین فیلڈنگ لیجنڈ جونٹی روڈز کو بھی فیدلنگ سکھانے کے لیے کوچ رکھا تھا – اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو پاکستان کے اندر پہلے دور میں اعجاز احمد ایک اچھے کرکٹر تھے اور اس کے بعد شاہد آفریدی، عمران نذیر اور پھر اگر ہم اس دور کی بات کریں تو شاداب خان بھی ایک اچھے فیلڈر ہیں – لیکن اگر ہم بات کریں کہ ہمارے فیلڈر آسٹریلیا یا پھر جنوبی افریقہ یا پھر انڈیا کے کھلاڑیوں جیسی فیلڈنگ کرتے ہیں تو پھر یہ جھوٹ ہو جائے گا

آج ہم آپ سے ان  5 کھلاڑیوں  کے نام شیئر کر رہے ہیں جنہوں نے پچھلے دس سالوں میں سب سے زیادہ کیچز پکڑے ہیں اور یہ کیچز ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل دونوں فارمیٹ کے ہونگے

5-ہاشم آملہ

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے یہ کھلاڑی اکثر اوقات اپنی فیلڈنگ سلپ کارڈن میں ہی کرتے نظر آتے ہیں – اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ جنوبی افریقہ کے پاس 0 1 0 2 سے بہت ہی اچھا فاسٹ بولنگ اٹیک ہے اور اس وجہ سے ہاشم بھائی ہمیشہ سے ہی سلپ میں ہی فیلڈنگ کر رہے ہیں – ہاشم آملہ نے ابتک ٹوٹل 0 7 1 کیچز پکڑے ہیں جوکہ پچھلے دس سالوں کا ریکارڈ ہے

4- سٹیو سمتھ

اگر ہم بات کریں آسٹریلیا کپتان سٹیو سمتھ کی تو وہ بھی انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی طرح کافی چیزوں میں ایک جسے لگتے ہیں اور ان کو بھی فیلڈنگ کے لیے پوری گراؤنڈ میں کہیں بھی استمال کیا جا سکتا ہے یعنی کہ ان پر کسی بھی ایک فیلڈنگ کرنے کا لیبل نہیں لگا ہوا ہے سمتھ کے بارے میں مشھور ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے اندر بہت ہی اچھے اتھلیٹ ہیں اور انھوں نے انٹرنیشنل میچز کے کچھ ایسے کیچ بھی لیے ہیں جوکہ کسی اور سے کبھی بھی نہیں لیے جا سکتے تھے – اگر ہم بات کریں کہ سٹیو سمتھ نے ابتک کتنے کچز پکڑے ہیں تو وہ ہیں 5 0 2

3-جو روٹ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان جو روٹ فیلڈنگ میں بھی بہت اچھے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو روٹ انگلینڈ میں بہت زیادہ ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے اندر گیند ہوا میں بہت زیادہ سوئنگ ہوتی ہے اور جس کی وجہ سے جو کھلاڑی سلپ میں فیلڈنگ کرتا ہے اس کے پاس کیچ کرنے کے چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں – اگر ہم بات کریں کہ روٹ ابتک پچھلے دس سالوں میں کتنے کیچ پکڑ چکے ہیں تو ان کی تعداد ہے 6 0 2 – اور ان میں زیادہ کچز ٹیسٹ میچز میں لیے گئے ہیں

2-راس ٹیلر

اس کے بعد نمبر آتا ہے نیوزی لینڈ کے تجربہ کار اور سینئر ترین کھلاڑی راس ٹیلر کا جوکہ ایک عرصے سے اپنی ٹیم کو مشکل وقت سے نکال کر اچھی پوزیشن میں لا رہے ہیں – اگر ہم بات کریں راس ٹیلر کی کہ وہ فیلڈنگ کہا کرتےہیں تو وہ اپنی فیلڈنگ سلپ میں ہی کرتے ہیں چاہے بولنگ کوئی فاسٹ بولر کر رہا ہو یا پھر سپنر – ان کی فیلڈنگ پوزیشن میں اتنا زیادہ فرق نہیں پڑتا ہے ابتک راس ٹیلر نے پچھلے دس سالوں میں 3 2 2 کیچز لیے ہوئے ہیں جوکہ ابتک دوسرے نمبر پر آتے ہیں

مزید پڑھیں: انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان پاکستان کے حق میں بول پڑے

1-ویرات کوہلی

تو ہم سب سے پہلے اس فیلڈر کی بات کریں گے جس نے اب تک پچھلے دس سالوں میں سب سے زیادہ کیچ پکڑے ہیں تو ان کا نام ہے انڈین کرکٹ ٹیم کپتان ویرات  کوہلی – ویرات کوہلی نہ صرف سلپ میں فیلڈنگ کرتے ہیں جوکہ فیلڈنگ اعتبار سے سب سے مشکل فیلڈنگ سمجھی جاتی ہے بلکہ ساری گراؤنڈ میں کہیں بھی انھوں نے فیلڈنگ کی ہے

مگر زیادہ تر کوہلی اپنی فیلڈنگ شارٹ لارج کوور اور شارٹ مد وکٹ کے علاقے میں اپنی فیلڈنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور خاص کر اس وقت جب سپنر بولنگ کروانے آتے ہیں- انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ابتک پچھلے دس سالوں میں 4 4 2 کچز پکڑے ہیں جوکہ ابتک ایک ریکارڈ ہے

Leave a Comment