fbpx
News Test Cricket

آج ہمارا آخری وار ہو گا اور پھر سب ختم – انگلش کپتان جو روٹ

آج ہمارا آخری وار ہو گا اور پھر سب ختم- جی ہاں یہ الفاظ ہیں انگلش کپتان جو روٹ کے جو کہ اپنی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہے ہیں اور انھوں نے اپنی ٹیم کا مورال اور زیادہ بڑھاتے ہوئے یہ بھی پیغام بھی دیا ہے کہ اگر ہم آج سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر لیتے ہیں تو پھر وہ بڑی آسانی سے ٹیسٹ ٹیبل میں سب سے اپر جگہ بنا لیں گے اور اس کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرینگے – دوستو آپ تو جانتے ہیں کہ انگلش ٹیم پہلے ہی ایک میچ جیت کر ہم سے آگے ہیں اور اس وقت ان کا مورال بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے زیادہ ہے

انگلش کپتان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جو ٹیم ان کے پاس ہے اس میں یہ طاقت اور ہممت ہے کہ وہ تیسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو ہرا سکتے ہیں – اور ہمارے لڑکے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ تبھی ٹیسٹ ٹیبل میں پہلے نمبر آ سکتے ہیں اگر وہ اس ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور مجھے امید ہیں کہ ہمارے کھلاڑی اس جیت کے لیے پوری کوشش کرینگے اور سیریز جیت کر اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کرینگے

اگر ہم انگلینڈ کی ٹیسٹ ریکارڈ کی بات کریں تو وہ ہمیشہ سے ہی بہت بتہر رہا ہے – پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے پہلے انگلینڈ سے ویسٹ انڈیز سے سیریز کھیلی ہے اور اس سیریز میں انگلنڈ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز سے ہار گیا تھا مگر اس کے بعد انگلینڈ نے اپنے باقی دونوں میچز جیت کر ویسٹ انڈیز کو سیریز ہرا دی تھی اور اب انگلینڈ نے پاکستان کو بھی پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست ڈے دی ہے – حالانکہ پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا مگر انگلینڈ وہ میچ پاکستان سے چھین کر لے گیا تھا

اگر ہم دوسرے ٹیسٹ میچ کی بات کریں تو اس میں بھی پاکستان کی پوزیشن اچھی ہو گئی تھی مگر موسم نے پاکستان کا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے پاکستان سے دوسرا ٹیسٹ میچ ہاتھ سے نکل گیا مگر اس تیسرے ٹیسٹ میچ میں ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی اپنی پوری ہمت ماریں گے اور اس سیریز کو برابر کرنے کی پوری کوشش کرینگے کیونکہ اب اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے

اس کے ساتھ ساتھ جو روٹ نے یہ بھی مانا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے سامنے کچھ مسئلے ہیں جن کو ہمیں ہر حال میں  دیکھنا ہو گا اور ان سے نمٹے بغیر ہم یہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ہیں – مگر جو روٹ کا کہنا ہے کہ میری اسی ٹیم نے پہلے بھی پاکستان کو میچ ہرایا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ان تمام مشکلوں اور پریشانیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اس میچ جیت کر یہ سیریز اپنے نام کرینگے

انگلش کپتان نے اپنے بولرز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے بولرز واقعی بہت اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور انھوں نے پچھلے میچز میں ہمیں بیٹسمینوں کی نسبت زیادہ سپپورٹ کیا ہے – مگر اس کے برعکس انھوں نے کہا کہ ہمارے بیٹسمن بد قسمتی سے اتنا اچھا نہیں کھیل سکے ہیں جس کی وجہ سے ہم صرف 2 دفعہ 0 2 3 سکور سے زیادہ کا رنز کر سکے ہیں

مگر روٹ نے اپنے کھلاڑیوں کو واضع پیغام دیا ہے کہ آج وہ اپنا آخری وار کریں گے اور یہ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز کو اپنے نام کر لیں گے مگر وہ شاید مائکل وان کے اس بیان کو بھول رہے ہیں جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ ساری رات محمّد عباس کے ڈر کی وجہ سے سو نہیں سکے ہیں یعنی کہ ان کو خطرہ ہے کہ محمد عباس انگلینڈ بیٹنگ لائن کو تباہ کر دے گا –

مزید پڑھیں: ہمارے دور میں دنیا کا سب سے خطرناک بولر یہ پاکستانی تھا – ڈین جونز

ہم سب دعا کرتے ہیں کہ آج پاکستان کی ٹیم اپنا بہترین کھل پیش کرے اور الله کرے کہ مائکل وان کی بات سچی ثابت ہو – آمین

Leave a Comment