fbpx
CPL T20 News

اس پاکستانی کرکٹر نے ملک کے باہر پاکستان کا نام اونچا کر دیا

دوستو آپ تو جانتے ہی ہیں کہ آج کل پوری دنیا میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی جا رہی ہے – آج سے 20 سے 30 سال پہلے بہت کم کرکٹ کھیلی جاتی تھی جس کی وجہ سے کرکٹ کے کھلاڑیوں کا کیریئر بھی بہت زیادہ لمبا ہوتا تھا مگر آج کل تقریبا ہر ملک نے اپنی لیگ بنائی ہوئی ہے جوکہ سال میں ایک دفعہ ٹورنامنٹ کرواتی ہے اور اس میں پوری دنیا سے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو خریدا جاتا ہے – جس کھلاڑی کی گیم جتنی اچھی ہوتی ہے اس کو اتنے ہی زیادہ پیسے ملتے ہیں لہذا اس طریقے سے تمام ملک اپنی اپنی لیگ میں کھلاڑیوں کو اکٹھا کرتے ہیں

آج کل ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ اپنی لیگ کروا رہا ہے جوکہ 3 1 0 2 سے کھیلی جا رہی ہے – اس سے پہلے اور ملک بھی اپنی اپنی لیگ شروع کروا چکے تھے جیسے انڈیا نے 8 0 0 2 میں اپنی انڈین پریمئر لیگ شروع کروائی تھی اور اس سے پہلے آسٹریلیا میں بھی لیگ ہوتی تھی لہذا اس طرح مختلف ممالک نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے اپنی اپنی لیگ کروانا شروع کر دی ہیں –

اب تو سری لنکا بھی اپنی لیگ شروع کروانے لگا ہے مگر کرونا وائرس کی وجہ سے کچھ لیٹ ہوگیا ہے ورنہ اب تک اس کا بھی اعلان ہو چکا ہے – جتنے بھی بڑے کرکٹ کے ممالک ہیں تقریبا ہر ملک میں لیگ شروع کروا دی ہے – بہت کم ایسے ممالک ہوں گے جنہوں نے ابھی تک لیگ شروع نہیں کی ہے – اس لیگ سسٹم ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جو کھلاڑی اپنے اپنے ممالک میں نیشنل ٹیموں میں سلیکٹ نہیں ہوتے ہیں وہ یہاں پر فٹ ہو جاتے ہیں

اور اس طرح ان کا بھی ایک مناسب روز گار لگ جاتا ہے اور پھر جب وہ اپنا اچھا کھیل پیش کرتے ہیں تو وہ دوبارہ اپنی نیشنل ٹیم میں آ جاتے ہیں – ان مختلف لیگوں کی وجہ سے بہت سارے کرکٹرز روز گار ہو گئے ہیں اور خاص کر پاکستان جیسے ملک میں بھی لوگ اب اس کو باقاعدہ پروفیشن سمجھ کر کھیلتے ہیں اور پیسے کماتے ہیں

ایسے ہماری ٹیم کے ایک کھلاڑی جن کا نام آصف علی ہے وہ آج کل ویسٹ انڈیز کے اندر کریبین لیگ کھیل رہے ہیں – آصف علی ایک ہیٹر پلیئر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی ان کو ٹی ٹوینٹی میچز اور بعض اوقات ون ڈے میچز میں بھی کھلایا جاتا ہے -یہ ایک مڈل آرڈر بیٹسمن ہیں اور انہوں نے کریبین لیگ میں  2 دن پہلے صرف 7 2 گیندوں پر 7 4 سکور کیا ہے

آصف  علی اس وقت جمیکا تلاہوا ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں – پچھلے میچ مین اس ٹیم کا ٹاپ آرڈر فلاپ ہو گیا تھا مگر آصف علی کی جاندار بیٹنگ کی وجہ سے یہ ٹیم اپنا میچ جیت گئی تھی جس پر آصف علی کو بہت زیادہ پسند کیا گیا اور ان کی بیٹنگ کی بہت زیادہ تعریف کی گئی دوسری ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹس کے نقصان پر  8 5 1 سکور کیا تھا

مزید پڑھیں: آج ہمارا آخری وار ہو گا اور پھر سب ختم – انگلش کپتان جو روٹ

جب آصف علی کی ٹیم کی باری آئی تو ان کے 2 کھلاڑی 3 1 کے سکور پر ہی آوٹ ہو گئے اور ٹیم پریشر میں آ گئی – مگر اس کے بعد اس ٹیم کے کپتان اور گلن فلپ کے درمیان 3 6 رنز کی پارٹنرشپ نے بہت زیادہ فائدہ دیا – اس کے بعد آصف علی بیٹنگ کرنے آئے تو آصف علی نے 7 2 گیندوں پر 7 4 رنز کی شاندار انننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا

Leave a Comment