fbpx
News

پاکستانیوں کے ایسے 0 2 ریکارڈ جو آج تک نہیں ٹوٹے

اگر پاکستان ٹیم کی بارے میں بات کریں تو ان کے بارے میں مشھور ہے کہ یہ دنیا کی مضبوط ترین ٹیم کوہرا بھی سکتی ہے اور دنیا کی کمزور ترین ٹیم سے ہار بھی سکتی ہے – پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس ابتک کچھ ایسے ریکارڈ بھی ہیں جن کو آجتک کوئی بھی نہیں توڑ سکا ہے  یا پھر کچھ ایسے ریکارڈ ہیں جو کہ پاکستانی کھلاریوں نے کرکٹ کی دنیا میں سب سے پہلے لگائے ہیں اور ان کو توڑنا بہت مشکل نظر آتا ہے آج ہم آپ کو پاکستانی کھلاڑیوں کی طرف سے بورڈ پر لگائے گئے 20 ایسے ریکارڈ کا ذکر کریں گے جن کو توڑنا نا ممکن لگتا ہے

اگر ہم بات کریں کہ اس میں سب پہلے نمبر پر کونسا ریکارڈ ہے تو ہم یقینا شعیب اختر کی بات کریں گے یقینا جب بھی دنیا میں فاسٹ بولنگ کا نام آئیگا شعیب اختر کا نام لیے بغیر ہم اس گفتگو کو مکمل نہیں کر سکیں گے – شعیب اکٹر کرکٹ کی تاریخ میں ایک ایسا ستارہ بن کر چمکا کہ اس نے رفتار کے معاملہ میں ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا -شعیب اختر نے اپنے کیریئر کی سب سے تیز گیند ٢٠٠٣ کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف کروائی اور اس کی سپیڈ 3. 1 6 1 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی اور مزے کی بات ہے کہ ابتک بہت سارے تیز فاسٹ بولر کرکٹ کی دنے میں آئے ہیں مگر کوئی  بھی شعیب اختر کے اس ریکارڈ کو توڑ نہیں سکا ہے

اگر ہم بات کریں دوسرے نمبر کی تو یہاں پر ہمارے پاس ہمارے ہیرو شاہد خان آفریدی آتے ہیں – جب بھی چھکے چوکوں کی بات ہو گی تو یقینا شاہد خان آفریدی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے شاہد خان آفریدی کے پاس بہت سارے ریکارڈ ہیں جن میں سے کچھ ٹوٹ چکے مگر کچھ ایسے ہیں جو کہ ابھی بھی شاہد خان آفریدی کے پاس ہی ہیں جن میں ان کا انٹرنیشنل کرکٹر میں سب سے لمبا چکا ہے جس کی لمبائی 8 5 1 میٹر تھی اور انھوں نے یہ چھکا ساؤتھ افریقہ کے خلاف مارا تھا

اس کے بات نمبر آتا ہے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر بولر کا جن کا نام ہے عاقب جاوید – اور ان کے بارے میں یہ بھی مشھور ہے کہ عاقب جاوید ٹنڈولکر کو آوٹ کرنے میں بہت ماہر تھے اور وہ ان کو اکثر اوٹ کیا کرتے تھے – اگر ہم بات کریں ان کی ہٹ ٹرک کی تو انھوں نے صرف 9 1 سال کی عمر میں ١٩٩١ میں انڈیا کی خلاف ہٹ ٹرک کی تھی اور اس وقت یہ دنیا کے کم عمر ترین بولر تھے

اس کے بعد نمبر آتا ہے محمّد حسنین کا جنہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہٹ ٹرک کی ہوئی ہے اور ا اس وقت دنیا میں سب سے کم عمر ترین بولر ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہوا ہے – اس کے بعد نمبر آتا ہے نسیم شاہ کا جو کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر ترین بولر ہیں اور انھوں نے یہ ہٹ ٹرک بنگلہ دیش کے خلاف کی تھی

اس کے بعد نمبر آتا ہے شاہین شاہ آفریدی کا جنہوں نے ورلڈ کپ میں 5 وکٹس لی ہوئی ہیں اور اس وقت دنیا میں سب سے کم عمر ترین بولر تھے جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا – اس کے بعد نمبر آتا ہے ہمارے عظیم بیٹسمن محمّد یوسف کا ہے جنہوں نے ایک سال کے اندر سب سے زیادہ سنچریاں بنائی ہیں اور سب سے زائدہ سکور بھی کیا ہے –

اگر ہم بات کریں کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 5 دفعہ وکٹس کس کھلاڑی نے حاصل کی ہیں تو وہ بھی پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس ہیں – اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وقار یونس اپنے دور کے خطرناک ترین بولر ہوا کرتے تھے اس کے بعد ہم بات کریں گے وہ کونسا فاسٹ  بولر ہے جس نے ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹس حاصل ی ہیں تو اس کا نام ہے وسیم اکرم – جی ہاں یہ سہرا وسیم اکرم کے سر پر جاتا ہے

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے ساتھ کبھی دوستی نہ کرنا ، فائدہ مند نہیں ہوتی – انگلش کرکٹر پلنکٹ

اس کے بات پوری پاکستان ٹیم کے پاس ایک اور ریکارڈ ہے جس میں پاکستانی ٹیم نے 7 5 اوور میں 0 0 3 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کیا تھا اور یہ ٹیسٹ میچ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف جیتا تھا – اس کے بعد اگر ہم بات کریں کہ کرکٹ ہسٹری میں تیز ترین اسپنر کس ملک کے پاس تھا تو وہ بھی پاکستانی ٹیم کے پاس رہ چکا ہے اور اس کا نام ہے شاہد خان آفریدی

Leave a Comment