fbpx
News ODI Cricket T20I Cricket Test Cricket

انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان پاکستان کے حق میں بول پڑے

انگلش ٹیم کے سابق کپتان ایک انٹرویو کے دوران کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم کے اندر یہ قابلیت ہے کہ وہ میزبان ٹیم کو حیران کر سکے بلکل ایسے ہی جیسے ویسٹ انڈیز ٹیم نے انگلینڈ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں حیران کیا تھا مگر پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز ٹیم سے کہیں زیادہ بہتر ہے – وہ مزید کہتے ہیں کہ اب انگلینڈ ٹیم کو اپنے ماضی کو ایک سائیڈ پر رکھ کر دوبارہ سے محنت کرنا ہو گی کیونکہ اب ان کے آگے ایک اور نئی ٹیم مد مقابل ہے اور اس کے لیے ایک دفعہ ایک نئی انرجی کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ایک نئے ولولے کی ضرورت ہے

سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم ایک ایسی ٹیم ہے جو کہ کبھی بھی کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے علاوہ یہ ٹیم اپنے اندر ایک اچھا تجربہ اور اچھے کھلاڑی رکھتی ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف ایک بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا پڑے گا اور اگر انگلش ٹیم نے ذرا سی بھی عجلت سے کام لیا تو ہمیں پھر سے کوئی پریشانی دیکھنی پڑ سکتی ہے جیسے کہ ہم نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلے میچ میں دیکھی تھی

سابق کپتان وان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم حقیقت میں ویسٹ انڈیز ٹیم سے زیادہ مشکل ٹیم ہے اور اس کے لیے یقینا انگلش ٹیم نے اپنی تیاری کر رہی ہو گی – اگر ہم انگلینڈ کرکٹ کی ہسٹری کو دیکھیں تو ہمیں اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ انگلینڈ ٹیم ہمیشہ سے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم سے بہتر رہی ہے لہذا اگر ہم اپنی ٹیم کے انگلنڈ ٹیم کے خلاف ریکارڈ چیک کریں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ ہم انگلش ٹیم کے خلاف اتنے اچھے نہیں رہے ہیں

مائکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کرک بز کو یو ٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں انگلش نقطہ نظر سے بات کروں تو مجھے یہ کہنے میں کوئی تردید نہیں ہے کہ پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے کہیں زیادہ اچھی ہے اور میں یہ صرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو نیچا دکھانے کے لیے ہر گز نہیں کہ رہا ہوں بلکہ میں صرف اور صرف اپنی ٹیم کو یہ بتانے کے لیے کہ رہا ہوں تاکہ ہماری ٹیم پاکستان کی ٹیم کو آسان ہدف نہ سمجھ بیٹھے

سابق کپتان مزید بات کرتے ہوئے کہتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے کپتان اظہر علی بہت زیادہ اعتماد کرتی ہے اور اس کے علاوہ ان کے پاس ایک ورلڈ کلاس بیٹسمن بھی ہے جس کا نام بابر اعظم ہے اور یہ دونوں مل کر اپنی مخالف ٹیم کو ایک اچھا سکور بورڈ پر لگا کر دے سکتے ہیں

مزید پڑھیں: وہ بولرز جنہوں نے میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کی

اس کے بعد ان نے پاکستان کے پسر کی بھی بات کی اور کہا کہ ان کے پاس شاہین شاہ آفریدی جیسے بولر بھی ہیں جوکہ ابھی نئے اور جوان بولر ہیں اس کے ساتھ ساتھ وقار یونس جیسے عظیم بولر کی کوچنگ میں بڑے ہو رہے ہیں وان نے مزید نسیم شاہ کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک اچھے ابھرتے ہوئے بولرہیں اور انگلینڈ ٹیم کے لیے ایک خطرہ بن سکتے ہیں

Leave a Comment