fbpx
News ODI Cricket T20I Cricket Test Cricket

بریکنگ نیوز: اس مشھور پاکستانی کھلاڑی کی سزا میں کمی کر دی گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشھور زمانہ بیٹسمن کی سزا میں کمی کر دی گئی ہے – دوستو جب اس مشھور بیٹسمن کے خلاف عدالت نے فیصلہ سنایا تھا تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی سابق کھلاڑیوں نے اس پر احتجاج ریکارڈ کروایا تھا اور کچھ لوگوں نے باقاعدہ کہا بھی تھا کہ یہ سزا بہت زیادہ ہے اس کو کم کیا جائے – مگر اگر ہم بات کریں شعیب اختر کی تو انھوں نے نے تو باقاعدہ اپنے یو ٹیوب چینل پر یہ کہا تھا کہ ان کے خلاف یہ سزا بہت زیادہ ہے اس کوہر صورت کم ہونا چاہیے

جی ہاں دوستو ہم بات کر رہے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشھور اور خبروں میں رہنے والے سپر سٹار جوکہ اپنے کھیل کی وجہ سے کم اور اپنی دوسری حرکتوں کی وجہ سے زیادہ میڈیا میں رہتے ہیں – جی ہاں میں بات کر رہا ہوں عمر اکمل کی جن پر پچھلے دنوں عدالت نے 3 سال کی پابندی عائد کر دی تھی اور پھر تمام کھلاڑیوں نے اس پابندی کے خلاف احتجاج کیا تھا کہ اس عمر اکمل کے خلاف زیادتی ہو گی – مگر یہ بات بھی سچ ہے کہ جتنی زیادتی ابتک عمر اکمل نے خود اپنے ساتھ کی شاید ہی کسی اور نے کی ہو

دوستو آپ کو تو اس بات کا پتہ ہو گا کہ عمر اکمل پر پاستان کرکٹ ٹیم کی ڈسپلنری کمیٹی نے 3 سال کی پابندی لگا دی تھی اور یہ پابندی رواں سال اپریل کے مہینے میں لگائی گئی تھی – عمر اکمل پر یہ پابندی اس وقت لگائی تھی جب عمر اکمل ان دو مشکوک افراد کے شواہد دینے میں ناکام رہے جن کے بارے میں انھوں نے پی سی بی کو پہلے سے رپورٹ کیا تھا – عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ان مشکوک افراد نے ان سے پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن شروع ہونے سے پہلے ان سے رابطہ کیا تھا

لیکن جب پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کو ثبوت فراہم کرنے کی بری آئے تو عمر اکمل اس میں بری طرح ناکم ہو گئے جس کے نتیجے میں ان پر 3 سال کی پابندی لگا دی گئی – جیسے ہی ان پر  پابندی لگائی لگی اس کی خبر پورے پاکستان میں جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور پھر عمر اکمل کے حق میں پورے پاکستان کی مختلف جگہوں سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں

شعیب اختر کی آواز بھی ان آوازوں میں سے ایک تھی جنہوں نے اس فیصلہ کی مخالفت اور کہا کہ  عمر اکمل کے لیے 3 سال کی سزا بہت زیادہ ہے لہذا پی سی بی کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے – لہذا اس سلسلے میں عمر اکمل نے بھی اس فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس کا آج فیصلہ آ گیا ہے – اس فیصلے کے مطابق عمر اکمل کی سزا 3 سال سے کم کر کے 8 1 ماہ کر دی گئی ہے

مزید پڑھیں: بریکنگ نیوز : انڈین ٹیم کے اوپنر اوستریلوی کرکٹر کے دیوانے نکلے

دوستو آپ اس کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں آپ کیا کہتے ہیں کہ عمر اکمل کو اس کیس میں سزا کم ہونی چاہیے تھی کہ نہیں – ہمیں آپ کی رائے کا انتظار رہے گا – تمام دوست کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں شکریہ

Leave a Comment