fbpx
News

پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق بنگہ دیش کا نیا بیان آگیا

جمعہ کے روز پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر کر تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ قذافی اسٹیڈیم میں ۲۵ جنوری کوکھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۲۷ جنوری کو کھیلا جائے گا۔

لیکن اہم ترین سوال یہ کھڑا ہوتا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کیے جانے والے انتظامات کیسے لگے؟ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات کو خاصہ تسلی بخش قرار دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحس اور سی ای اور نظام الدین کے درمیان آج بھی ملاقات ہوگی۔ جس میں بنگلہ دیش کے بقیہ دورے اور ٹیسٹ سیریز کے بارے میں بات چیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں مستقبل میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ایسی ہی سیریز کروانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ جس میں پاکستان بھی بنگلہ دیش کے دورے پہ جانے کیلئے تیار ہے۔ جبکہ بنگلہ دیش کو آئندہ دورے میں ون ڈے میچوں کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔

بنگلہ دیش کے صدرنظم الحسن نے پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مثالی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی تعریف بھی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اووروں میں 142 رنز بنائے جسکے جواب نے مطلوبہ ہدف صرف 5 وکٹوں کے نقصان پہ پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے ناقابل شکست 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسرے نمبر پہ اپنا پہلا ٹی ٹونٹی کھیلنے والے احسان علی نے 36 رنز بنائے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment