کرکٹ میں مزاحیہ ترین اپیلز جنہوں نے ایمپائر کو بھی ہنسنے پہ مجبور کردیا

بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کیلئے بولر آخری حد تک جانے کیلئے تیار ہوتے ہیں اور جب انہیں زرا سا بھی موقع نظرآئے تو اپیل کرنا تواپنا فرض سمجھتے ہیں۔ لیکن بعد دفعہ کچھ اپیلز اس حد تک جذباتی ہوتی ہیں کہ بولرآپے سے ہی باہرہوجاتے ہیں۔ آج کی اس ویڈیو میں ہم آپکو ایسی ہی اپیلز دکھائیں گے جن میں بولرز کی اپیلز ایسی تھیں کہ انہیں کرکٹ کی مزاحیہ ترین اپیلز کہا جاتا ہے۔

آگے جانے سے پہلے اگرآپ نے ابھی تک ہمارا یہ چینل سبسکرائب نہیں کیا تو چینل کو سبسکرائب کرلیں اور ساتھ موجود گھنٹی کے بٹن کو لازمی دبادیں۔

اس فہرست میں چھٹے نمبر پہ موجود اپیل انگلینڈ کاؤنٹی کے ایک میچ کی ہے جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں وکٹ حاصل کرنے کیلئے بولر کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم اس قدر پُرجوش ہے کہ سب نے اچھل اچھل کر ایسے اپیل کرنا شروع کردی ہے جیسے کہ وہ ڈانس کررہے ہوں۔
https://www.youtube.com/watch?v=_iZWUlvp3Qw

پانچویں نمبر پہ موجود ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی تبریز شمسی کی اس اپیل کو دیکھ کر آپ ہنسنے پہ مجبور ہوجائینگے۔ شمسی اپیل کرتے ہوئے پہلے جذباتی ہوتی ہیں، پھر بچوں کی طرح وکٹ پہ اچھلنا شروع کردیتےہیں اور پھر آخر میں زمین پہ بیٹھ کے تقریباً التجا کرنے کے انداز میں اپیل کرنا شروع کردیتے ہیں۔ یہاں تک ہی نہیں بلکہ وہ پھر وکٹ سے اُٹھتے ہیں اور ایمپائر کی طرف دیکھ کر ایسا اشارہ کرتے ہیں جیسے کہہ رہے ہوں “بھائی کیا کررہے ہو۔ آؤٹ دو۔ یار ایسے نا کرو۔ ”

چوتھے نمبر پہ موجود سری سانتھ کی یہ اپیل آپکے چہرے پہ ایک مسکراہٹ ضرور لائے گی۔2007 ورلڈ کپ کے دوران اس اپیل میں آپ دیکھ رہے ہیں کہ سری سانتھ کچھ ایسے اپیل کررہے ہیں جیسے کہہ رہے ہوں “آؤٹ دیدے۔ آؤٹ دیدے اوئے تیری مہربانی آؤٹ دیدے” یہاں تک کہ کمنٹیٹر بھی مذاق اُڑانا شروع کردیا ہے۔

تیسرے نمبر پہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی یہ ایک ایسی اپیل ہے جس میں شکیب الحسن تقریباً گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ایمپائر سے آؤٹ مانگ رہے ہیں۔ شکیب الحسن اپیل کرتے کرتے گھٹنوں کے بل زمین پہ بیٹھتے ہیں اور بازو پھیلا کر اپیل مانگتے مانگنا شروع کردیتے ہیں۔ انکے چہرے کی طرف دیکھیں تو ایسے لگتا ہے جیسے وہ تقریباً رونا شروع کردینگے۔

سری سانتھ اپنی الٹی سیدھی حرکتوں کو بدتمیزیوں کی وجہ سے کافی مشہور تھے لیکن انکی یہ اپیل آپکو ہنسنے پہ مجبور کردیگی۔ آپکو ایسے ہی لگے گا جیسے وہ ایمپائر سے بھیک مانگ رہے ہوں۔ کیلس کے پیڈز پہ گیند لگنے کے بعد سری سانتھ کچھ یہ اپیل بہت زیادہ مشہور ہے۔

پہلے نمبر پہ ایک دفعہ ساؤتھ افریقہ کے تبریز شمسی کی اپیل آتی ہے جو انہوں نے سی پی ایل کے ایک میچ کے دوران کی تھی۔ یہ اپیل اس قدر لمبی اور فنی تھی کہ اکثر کھلاڑی بھی مسکرانا شروع ہوگئے۔ شمسی نے اپیل میں جذباتی انداز میں شروع کیا، پھر ایمپائر کی جانب دیکھا لیکن انہوں نے realise کیا کہ ایمپائر آؤٹ دینے کے mood میں نہیں۔ انہوں نے اپیل مزید اونچی کی اور کرتے کرتے Square Leg کی جانب نکل گئے۔ لیکن وہاں پہنچ کے بھی کہہ رہے ہیں کہ بھائی آؤٹ تھا، یہاں لگی تھی گیند۔ دیکھ تو صیحیح۔

تو دوستویہ آج کی 6 مزاحیہ ترین اپیلز تھی۔ آپکو ان میں سے کون سی بہترلگی اور انکے علاوہ کونسی اپیل اس ویڈیو کا حصہ بن سکتی ہے۔ کمنٹ میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *