سارو گنگولی بھی پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے متاثر، بڑااعلان

بھارتی کرکٹ بوڑد کے موجودہ صدر اور انڈیا کے مایہ ناز سابق کپتان سارو گنگولی بھی پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق بیان داینے سامنے آگئے ہیں. ایک نجی یو ٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے گنگولی نے اپنے 2004 کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات وہ ایک دفعہ دیکھ چکے ہیں.

بورڈآف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا کے نئے منتخب ہونے والے صدر سورو گنگولی نے کہا کہ 2004 کے دورہ کے دوران انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش پایا تھا. ہم پاکستان کو اسکی سرزمین پہ شکست دینے کیلئے مکمل پرعزم تھے کیونکہ ہم سب سمجھتے تھے کہ ہمارے پاس یہ صلاحیت موجود ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیکیورٹی اس قدر بہتر تھی کہ ہم کراچی کی مشہور سڑکوں پہ مشہور مقامی کھانے کیلئے نکل جاتے تھے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سیکیورٹی کو بتائے بغیر اپنے ہوٹل سے باہرنکل کر کراچی کی سڑکیں ناپتے رہتے تھے. اور سیکیورٹی کو فاش کرنےکی وجہ سے انہں کافی تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا تھا.

انہوں نے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہ انہوں نے کراچی کے مشہور کھانوں کے بارے میں سُن رکھا تھا. اس لیے انہوں نے وہاں کے مشہور ترین کھانوں کا مزہ لینے کیلئے سیکیورٹی کو بنا بتائے نکل گئے اور اچھا خاصا وقت باہرگُزار کرواپس آئے تھے.

یاد رہے اس وقت بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان میں ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے موجود ہے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف قرار دیا ہے.

بنگلہ دیش کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کو دعوت دینے کیلئے تیار ہے اور پی سی بی کے چئیرمین احسان مانی کے مطابق پاکستان بہت جلد دُنیا کی نمبر ون ٹیموں کو بھی پاکستان میں لانے میں کامیاب ہوجائے گا.

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *