میرےپاس تم ہو کے دانش کےہارٹ اٹیک سے عمراکمل کاتعلق نکل آیا

پاکستان کے مشہور ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط ہفتہ کی رات کو سینما گھروں میں دکھائی گئی. جس میں ڈرامے کے مرکزی کردار دانش کی موت کو دکھایا گیا ہے. ڈرامے میں دانش کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک دکھائی گئی ہے.

یہ ڈرامہ شہرت کی ایک الگ ہی بلندیوں پہ پرواز کرگیا تھا لیکن اسکے بعد دانش کی موت کی وجہ سے اب پورے پاکستان میں طرح طرح کی میمز بن رہی ہیں. کچھ لوگ رائٹر کو کوس رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ ڈرامے کےاختتام کو بہترین قرار دے رہے ہں.

ڈرامے کی آخری قسط دیکھ کر بہت سے مداحوں کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے ہیں وہیں بہت سے مداح عجیب و غریب قسم کی میمز سے مذاق بنارہے ہیں.

وہیں ایک صارف نے سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں پاکستان کے معروف کرکٹر عمراکمل ڈرامے کا مرکزی گانا گنگنا رہے ہیں.

ویڈیو میں عمر اکمل کی جانب سے گائے جانے والے گانے کو صارف نے انتہائی بے سُرا قرار دے کر لکھا ہے یہ وجہ بنی ہے دانش کے ہارٹ اٹیک کی.

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *