دس ایسے لمحات جب گیند کھلاڑیوں کے نازک ترین حصوں پہ جا لگی

اگرآپ نے اپنی زندگی میں کبھی کرکٹ کھیلی ہے یا ابھی تک کھیلتے ہیں تو یا تو آپ نے گیند کو نازک ترین خاندانی حصے پہ گیند لگتے دیکھی ہوگی یا پھر لازمی خود کھائی ہوگی یا کسی نا کسی کو ماری ہوگی۔ لیکن یہ کس قدر دردناک ہوتی ہے اسکا اندازہ صرف اسکو ہوتا ہے جس کو لگتی ہے۔ یہ واحد درد ہےجسے دُنیا کا طاقتور ترین انسان بھی برداشت نہیں کرسکتا۔ اس ویڈیو میں ہم آپکو 10 ایسے ہی لمحات دکھائیں گے جب کرکٹ میں ایسی جگہ گیند لگی کے نسل ہی خراب ہونے کا خطرہ تھا لیکن خوش قسمتی سے بچ گئی۔

لیکن ویڈیو دیکھنے سے پہلے اگرآپ نے کبھی کسی کو اس جگہ گیند ماری یا آپکے کسی دوست کو لگی تو اسکونام کمنٹ میں mentionلازمی کریں۔ اور ساتھ ہی ساتھ ہمارا یہ چینل سبسکرائب کرلیں اور ساتھ موجود گھنٹی کے بٹن کو دبادیں۔

10: Australia vs Pakistan
Brett Lee to Mohammad Sami

اپنی ہی رفتار کے بولرسے گیند کھائی جائے تو کیسا لگتا ہے؟اسکا آئیڈیا صرف محمد سمیع کو ہوسکتا ہے جنہوں نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ایک میچ میں بریٹ لی کی ایک گیند کو اپنے نازک ترین حصے سے defend کیا۔ کمنٹیٹر کیلئے یہ ایک ہنسنے کا موقع تھا جبکہ سمیع کو اپنا مستقبل تاریک نظرآرہا ہوگا۔ “مجھے امید ہے کہ فزیو Magic Spray نہیں لے کے آئیگا” بات تو صیحیح ہے سمیع کو Magic Spray کی ضرورت نہیں تھی۔

9: England Vs West Indies
Steve Harmison To Chris Gayle

دسویں نمبر پہ ہمارے پاس انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے ایک میچ کی ویڈیو ہے جس میں Steve Harmison کی ایک تیز گیند سیدھی Chris Gayle کے ناز ترین حصے پہ جا لگی۔ یہ وہ لمحہ تھا جب کرس گیل نے واقعی دن میں تارے دیکھ لیے ہونگے لیکن سب سے حیرانی کی بات یہ تھی کوئی بھی فیلڈر قریب نا آیا اور گیل کو درد سے کراہنے کا بھرپور موقع دیا۔ کوئی قریب آکر کرتا بھی کیا، نا مسلا جا سکتا نا ہی سپرے لگایا جاسکتا ہے۔

8: Australia Vs West Indies
Steve Waugh To Brian Lara

نویں نمبر پہ the great brianlara کو steve Waugh کی ایک گیند پہ ہک مارتے ہوئے لگنے والی یہ گیند ہے۔ برائن لارا اس وقت شکر کررے ہوں گے کہ Steve Waugh کی speed بس ایک سپنر کے برابر ہی ہے ورنہ آج خاندانی زیورات تباہ ہوچکے ہوتے۔

7: Pakistan Vs West Indies (CWC15)
Lendol Simons Shot Hit On Ahmad Shahzad Balls
https://www.youtube.com/watch?v=nbgKrI3KFdE
احمد شہزادمیدانمیںہو اور کوئیڈرامہناہو۔ ایسا تو ممکنہینہیںلیکنشہزادکیفیلڈنگکیتعریفہرکوئیکرتاہےآپ اس گیندسےہیاندازلگالیں۔ لینڈلسمینزکیایکتیزشاٹکوروکنےکیلئےشہزادنےاپنے مستقبل کوتوخطرےمیںڈالدیالیکنگیندکونہیںنکلنےدیا۔ اب فیلڈنگمیں مستقبل کیخفاظتکاکوئینہیںسوچرہاہوتالیکنلگتاایساہےجیسےوہابریاضپوچھرہےہوںہاںبھائیکوئی مدد چاہئیے؟

6: South Africa Vs New Zealand (2013)
Dale Steyn To Kane Williamson

سامنےڈیلاسٹینبولنگکررہاہو اور گیندسیدھیوہاںجالگے جو ڈاکٹرکوبھینہیںدیکھایاجاسکتا تو سوچیںکیا حالت ہوتیہوگی۔ یہی حالت اس وقت کینویلیمسنکیبھیہے۔ 2013 کے ایک ٹیسٹ میچ میں جب ویلیمسن صرف 19 سال کے تھے اور اسٹین ایک واقعی تیز بولر تھے ویلیمسن کی اس جگہ گیند لگنا انہتائی دردناک تھا لیکن درد اور بھی بڑھ گئی جب اسٹین نے کہا “میں معذرت نہیں کرونگا۔ ایسے ہی پڑے رہو”۔ ویسے بھی اس حالت میں معذرت سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ مستقبل تقریبا داؤ پہ لگ چُکا ہوتا ہے۔

5: Pakistan Vs Sri Lanka 1989
Wasim Akram To Roshan Mahnama
https://youtu.be/FwgYK5gN7fI
مجھےلگتا جس کاشایدہیکوئیایساحصہہوجہاںوسیماکرمنےکسیناکسیبیٹسمینکوناماراہو۔ 1989 کے ایک میچ میں بالکل ایسا ہی دیکھنے کو ملا جب وسیم اکرم نے مسلسل دو گیندوں پہ دو دفعہ روش ماہنامہ کی زندگی کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ پہلی کوشش ناکام تھی لیکن دوسری کوشش کامیاب رہی اور پھر روشن ماہنامہ کی جو حالت ہوئی وہ آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔

4: India Vs South Africa
Ishant Sharma to FAF Duplessis

کرکٹ میں سب سے زیادہ اپنے خاندان کو داؤ پہ لگانے کا اعزاز اگر دیا جائے تو FAF Duplessis کو دیا جائے گا۔ تقریباً ہر دوسرے میچ میں ڈوپلیسی گیند کو دعوت دیتے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے اسکے لیے ایک خاص قسم کی خفاظت بنوا لی ہے جسے وہ Beast کہتے ہیں۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اشانت شرما کی ایک گیند سیدھی ڈوپلیسی کی اہم ترین جگہ پہ جالگی اور پھر وہی ہوا جو ہوتا ہے یعنی کچھ نہیں۔ کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔ لیٹے رہو اور برداشت کرو۔

3: CPL 2015
Kemar Roach Vs Chadwick Walton
https://www.youtube.com/watch?v=U4fPvIc5foI
سُنا تھا کہ کالی آندھی کے بولرسرتوڑ بولنگ کرواتے تھے لیکن یہاں تو Kemar Roach نے مستقبل تباہ کرنے والی گیند کروائی اور Chadwick Walton کو سوچنےپہ مجبور کردیا ہوگا کہ بھائی اب تو کسی کام کا نہیں رہ گیا۔ گیل، روز ٹیلر سمیت تمام فیلڈرز نے مسکرانا شروع کردیا لیکن والٹن کیلئے یہ funny نہیں تھا کیونکہ خاندان کے تمام افراد کو ایک زور دا جھٹکا لگا تھا اور یہ کوئی معمولی بات نہیں۔

2: Australia Vs England
Ashes 2015
1st Test
An edge from Steve Smith hit on Alaistar cook balls in slip

احمدشہزاد توفیلڈنگ کے دوران تقریبا اپنا مستقبل تباہ کرچکے تھے الیسٹر کُک نے تواپنا پورا خاندان لوٹانے کی کوشش کی تھی۔ اسٹیو سمتھ کے بلے سے ایج ہوتی یہ ڈلیوری شاید کُک کو ہر اُس موقع پہ یاد آتی ہوگی جب جب وہ اپنے بچوں کو دیکھتے ہونگے۔ گیند اس قدر زور سے لگی تھی کہ کُک کیلئے سیدھا کھڑا ہونا تو دور لیٹنا بھی محال تھا جبکہ ساتھ کھڑے Joe Root کو یہ ایک مذاق لگ رہا تھا ویسے ہراُس شخص کو مذاق ہی لگتا ہے جسکو یہاں گیند نا لگی ہو۔

1: Pakistan Vs Australia (2017)
Yours Khan drive hit on Hilton Cartwright on silly position
https://www.cricket.com.au/video/hilton-cartwright-hit-groin-penis-testicles-box-protector-adjust-short-cover-australia-pakistan-scg/2017-01-05
اب اس ریس میں بھی پاکستان ہی جیتا ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 2017 میں ہونے والے ایک میچ میں یونس خان شاید کسی پُرانی دشمنی کا بدلہ لینا چاہ رہے تھے جو اپنا پہلا ہی میچ کھیلنے والےآسٹریلوی کی ایسی جگہ پہ نشانہ لے کر ڈرائیو کھیلی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ Cartwright کو آج سمجھ آگئی ہوگی کہ اس position کو Silly Point کیوں کہتے ہیں۔ آپکو یہاں کھڑا ہونے کیلئے کافی زیادہ silly ہوناچاہئیے کیونکہ اس وقت cartwright کو کوئی بھی چیز right نہیں لگ رہی ہوگی۔

دوستو مذاق ایک جگہ لیکن اس جگہ پہ لگی گیند آپکو واقعی میں دن میں تارے دکھا دیتی ہے۔ کیا یہ تارے آپ نے بھی کبھی دیکھیں ہیں؟ یا پھر کسی کو دکھائیں ہیں؟یا پھر کوئی ایسا جس کو آپ یہ والے تارے دکھانا چاہتے ہیں؟ کمنٹ میں اپنی کہانی ضرور لکھیں۔

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *