پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کے نتائج جاری کردئیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوارکے روز اُن تمام کھلاڑیوں کے فٹنس کے نتائج جاری کردئیے جو کہ پاکستان میں موجود ہیں اور جنہوں نے ابتدائی مرحلہ میں فٹنس ٹیسٹ میں حصہ لیا.

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وہ تمام کھلاڑیو جو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں انکے فٹنس ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے ہیں.

جبکہ وہ کھللاڑی جو اس وقت پاکستان میں موجود نہیں اور مختلف لیگز کھیلنے کیلئے ملک سے باہر ہیں انکا فٹنس ٹیسٹ انکے وطن لوٹنے پہ لیا جائے گا.

ابتدائی مرحلے میں کُل 8 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ میں حصلہ لیا.

جن میں پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں.

باقی کھلاڑیوں میں شان مسعود، حارث سہیل، عابد علی، شاہیں شاہ آفریدی، یاسر شاہ، محمد عباس، امام الحق، بابراعظم ،اظہر علی، اور عماد وسیم شامل ہیں.

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شان مسعود کو سُپر فٹ کرکٹر قرار دیدیاگیا ہے.

جبکہ عمادوسم، یاسرشاہ اور عابد علی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے. یاد رہے یاسرشاہ اور عماد وسیم ماضی میں بھی کئی دفعہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہ چکے ہیں.

سرفرازاحمد اور امام الحق نے 19، 19 پوائٹنس حاصل کیے جبکہ شاہیں شاہ آفریدی 19.3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پہ رہے.

جبکہ بابراعظم، اظہرعلی، حارث سہیل اور محمد عباس 18، 18 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے.

یاد رہے پاکستان نے اسی ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنی ہے.

جسکا کا پہلا میچ 23 جنوری، دوسرا 25 جنوری، تیسرا 27 جنوری کو کھیلا جائے گا.

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی ٹیسٹ سیریزکھیلنے سے انکار کردیا ہے.

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *