خوبصورت ترین خاتون کرکٹرز – جن پہ ساتھی کرکٹر لٹو ہوگئے

کرکٹ کو Gentleman کا گیم کہا جاتا ہے لیکن اب اس میں صرف men نہیں بلکہ women بھی موجود ہیں اور اُن women میں سے بعض اس قدر خوبصورت ہیں کہ دیکھنے والے کو یقین ہی نہیں آتا ہے کہ یہ ایک کرکٹر ہے۔ دوستو آج اس ویڈیو میں ہم آپکو دُنیائے کرکٹ کی 6 خوبصورت ترین کرکٹرز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں

لیکن اگر اس سے پہلے ابھی تک آپ نے ہمارا یہ چینل سبسکرائب نہیں کیا تو چینل کو سبسکرائب کرلیں اور ساتھ موجود گھنٹی کے بٹن کو بھی دبا دیں۔

6: Cecelia Joyce (Ireland)
کرکٹرفیملی سے تعلق رکھنے والی Cecelia Joyce ۲۵ جولائی ۱۹۸۳ کو آئرلینڈ میں ایک کرکٹ crazy فیملی میں پیدا ہوئیں کیونکہ انکے ساتھ ساتھ انکی ایک جڑواں بہن اور 3 بھائی بھی آئرلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیل چُکے ہیں۔ ۲۰۰۱ سے لے کر ۲۰۱۸ تک انہوں نے آئرلینڈ کی جانب سے کل 57 ODI میچ کھیلے وہ رائیٹ ہینڈ بیٹسمین جبکہ لیگ سپن بولر بھی تھیں۔ اپنے وقت میں دُنیا کی خوبصورت ترین کرکٹر سمجھی جانی وای یہ کھلاڑی ۲۰۱۸ میں آئی سی سی وومن ٹی ٹونٹی میں آخری دفعہ کرکٹ کے میدانوں میں دیکھیں گئیں۔

5: Smriti Mandhan (India)
۱۸ جولائی ۱۹۹۸ کو ممبئی میں جنم لینے والی سمرتی مندھانا اس وقت صرف ۲۳ برس کی ہیں۔ صرف 16 سال کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی سمرتی مندھانا آج انڈین کرکٹ ٹیم کی بہترین کھلاڑی مانی جاتی ہیں۔ یہ لیفٹ ہینڈ سے بیٹنگ کرتی ہیں جبکہ رائٹ ہینڈ سے بولنگ بھی کرتی ہیں۔ 2018 میں انہیں آئی وومن کرکٹر آف سی ائیر کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ انڈیا میں CEAT کمپنی کی جانب سے انہیں انڈین وومن کرکٹرآف دی ائیر کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ سمرتی مندھانا بھارتی کرکٹ ٹیم کی سب سے خوبصورت جبکہ دُنیا کی پانچویں خوبصورت ترین کرکٹر مانی جاتی ہیں۔

4: Holly Ferling (Australia)
۲۲ دسمبر1995 کو آسٹریلیا کی سرزمین پہ جنم لینے والی خوبصورت کرکٹر ہولی فرلنگ اس وقت 23 برس کی ہیں۔ صرف 14 سال کی عمر میں اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والی آ خوبرو کرکٹرواحدآسٹریلوی کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کی پہلی تین گیندوں پہ ہی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ سیدھے ہاتھ سے بولنگ کرتی ہیں جبکہ یہ رائیٹ ہینڈڈ فاسٹ بولر بھی ہیں۔ کرکٹ کی دُنیا میں انہیں چوتھی خوبصورت ترین کرکٹر مانا جاتا ہے۔

3: Sara Taylor (England)
۲۰ مئی 1989 کو انگلینڈ میں جنم لینے والی انگلینڈ کی یہ کرکٹر Sarah James Taylor اپنی خوبصورتی کے حوالے سے کافی مقبول ہیں۔ وومن کرکٹ میں یہ ایک کامیاب ترین وکٹ کیپرسمجھی جاتی ہیں جبکہ اسکے علاوہ یہ ایک جارح مزاج رائیٹ ہینڈ بیٹسمین بھی ہیں۔ یہ حالیہ ہی ہر طرف خبروں کی زینت اس وقت بنیں جب انہوں نے مکمل طور پہ کپڑوں کے بغیر ایک فوٹ شوٹ کروایا۔ سارا ٹیلر کے اس فوٹو شوٹ کی وجہ سے بہت سارے کرکٹ فینز کا دل بھی ٹوٹا تھا جبکہ بہت سارے کرکٹ فینز نے انہیں بہت سراہا بھی تھا۔

5 خوبصورت ترین باڈی بلڈرز

2: Sana Mir (Pakistan)
پاکستانی خاتون کرکٹر ثنا میر خوبصورت کے لحاظ میں اس فہرست میں دوسرے نمبر پہ آتی ہیں۔ 5 جنوری 1986 کو ایبٹ آباد میں جنم لینے والی ثنا میر اس وقت 33 برس کی ہیں۔ یہ کئی سالوں تک پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی اور یہ واحد خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے اب تک ون ڈے کرکٹ میں 100 سے زائد وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ انہیں متعدد ایوارڈز اور تمغوں سے بھی نوازا گیا ہے اور اُن تمام افراد کیلئے جو ان کو اپنی خوابوں کی شہزادی مانتے ہیں بتاتے چلیں کہ یہ ابھی تک سنگل ہیں۔

1: Ellyse Perry (Australia)
شاید ہی کرکٹ کا کوئی ایسا فین ہوگا جو Ellyse Perry کو اُسکی خوبصورتی کی وجہ سے نا جانتا ہو۔ انہیں کرکٹ کی تاریخ کی خوبصورت ترین کرکٹر مانا جاتا ہے۔ 30 نومبر 1990 کو New South Wales میں پیدا ہونے والی Ellyse Perry اس وقت 29 سال کی ہیں۔ انہوں نے صرف 16 سال کی عمر میں اپنے کرکٹ اور فٹ بال دونوں کیرئیرز کا ایک ساتھ آغاز کیا۔ اور یہ واحد آسٹریلین خاتون ہیں جنہوں نے بیک وقت دو دو انٹرنیشل کھیلوں میں حصہ لیا۔ دُنیا کی خوبصورت ترین کرکٹر مانی جانی والی ایلائس پیری ناصرف ایک فاسٹ بولر بلکہ رائیڈ ہینڈڈ دھواں دار بلے باز بھی ہیں اوریہ واحد خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچوں میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔

اُمید کرتے ہیں کہ آپکو یہ ویڈیو پسند آئی ہوگی۔ اور اگر آپ نے ابھی تک ہمارا یہ چینل سبسکرائب نہیں کیا تو چینل کو سبسکرائب کرلیں اور ساتھ موجود گھنٹی کے بٹن کو بھی دبادیں۔ اور کرکٹ سے جڑی ہر خبر جاننے کیلئے ہماری ویب سائیٹ cricboxlive.com کو لازمی وزٹ کریں۔

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *