5خوبصورت ترین باڈی بلڈرز

عام طور پہ یہ سمجھا اور جانا جاتا ہے کہ باڈی بلڈنگ اصل میں مردوں کا ہی کام ہے کیونکہ اللہ تعالی نے مرد کو قدرتی طور پہ عورت سے زیادہ طاقتور اور جان دار بنایا ہے۔ جبکہ دوسری جانب عورت کو صنف نازک کہا جاتا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ عورت خوبصورتی کی علامت ہوتی ہے ۔ لیکن آج ہم آپکو اس ویڈیو میں دُنیا کی ۵ خوبصورت ترین ایسی خواتین کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے باڈی بلڈنگ کی دُنیا میں بہت زیادہ نام کمایا ہے۔

لیکن ویڈیو میں آگے جانے سے پہلے ہم نئے آنے والے دوستوں سے گُزارش کریں گے کہ وہ چینل کو سبسکرائب کرلیں اور ساتھ موجود گھنٹی کے بٹن کو بھی دبادیں۔

نمبر ۵: یورپا بوہمک
انڈیا سے تعلق رکھنے والی یہ باڈی بلڈر 20 سالہ یورپا بوہمک ہیں جنہوں نے صرف ۱۷ سال کی عمر میں مسٹر اور مسز انڈیا کے مقابلے میں برونز میڈل جیت کر پورے انڈیا میں شہرت حاصل کی تھی۔ پھر 2017 کے ہی Asian Bodybuilding and physique sports championship میں انہوں نے Silver میڈل جیت کر پوری دُنیا میں شہرت حاصل کی۔

یورپا کا کہنا ہے کہ میں پورے انڈیا کی سب سے کم عمر فی میل باڈی بلڈر تھی اور شاید ابھی تک ہوں۔

انہوں نے آج اپنا ایک باڈی بلڈنگ کا جم کھول رکھا ہے جہاں وہ بہت ساری لڑکیوں کو باڈی بلڈنگ کی ٹریننگ دیتی ہیں۔

نمبر ۴: جیسیکا سیسٹریم
۳۱ جنوری ۱۹۹۲ کو امریکہ میں پیدا ہونے والی جیسیکا سیسٹریم اپنی خوبصورتی اور انتہائی جاندار جسم کی وجہ سے امریکہ سمیت پورے انٹرنیٹ پہ کافی مشہور ہیں۔ کسی خوبصورت ماڈل کی طرح نظر آنے والی جیسیکا سیسٹریم نے چھوٹی سی عمر میں باڈی بلڈنگ کو اپنا پیشن بنایا اور آج وہ اپنی خوبصورت باڈی کی وجہ سے کافی مشہور ہیں لیکن ایک چیز جس کی وجہ سے انہیں کافی زیادہ شہرت نصیب ہوئی وہ انکا بائی سیپس ہیں۔ جو کہ ایک عامر مرد باڈی بلڈر کے مقابلے میں بڑے سمجھے جاتے ہیں۔

نمبر۳: بروک ہولاڈے

اپنے کیرئیر کا آغاز ایک پروفیشنل ڈانسر کے طور پہ کرنے والی امریکہ کی بروک ہالوڈے سب سے پہلے شہرت کی بلندیوں پہ اس وقت آئیں جب 2015 میں انہوں نے CrossFit گیمز میں شرکت کی۔ اسکے بعد وہ کئی قومی اور بین الاقوامی باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں شریک ہوئیں اور اپنی باڈی کے ساتھ اپنی خوبصورت کی وجہ سے بھی کافی زیادہ شہرت پائی۔ اپنی اسی شہرت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنا ایک کپڑوں کا برانڈ متعارف کروایا اور آج کل فٹنس کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ اپنے برینڈ کی پروموشن بھی دیکھتی ہیں۔

نمبر۲: ؁یون وو جی
اپنے چہرے سے انتہائی معصوم اور کیوٹ نظر آنے والی ساؤتھ کوریا کی یہ باڈی بلڈر انے شولڈرز اور بائی سپ کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔ اکثر لوگ انکا معصومانہ چہرہ دیکھ کر انہیں دوسری لڑکیوں کی طرح ایک نازک سی لڑکی سمجھتے ہیں لیکن جب لوگ انکی باڈی دیکھتے ہیں انکو اپنی آنکھوں پہ یقین نہیں ہوتا۔ انہوں نے صرف 13 سال کی عمر میں باڈی بلڈنگ شروع کردی تھی اور جب ۲۰۱۰ انہوں نے کوریا نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ میں فرسٹ پرائز حاصل کیا تو انہوں نے باڈی بلڈنگ کو اپنا passion بنا لیا لیکن انکے جسم اور خوبصورتی کو دیکھ کوئی انکی عمر پہ یقین نہیں کرتا۔

نمبر۱: جولیا وکٹورینا وننز

جب بھی خوبصورت ترین فیمیل باڈی بلڈرز کی بات ہوتی ہے تو سب سے اوپر جولیا کا نام ہی آتا ہے۔ روس سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ جولیا کو باڈی بلڈنگ کے دُنیا میں تقریباً ہرکوئی جانتا ہے اورانہیں Muscle Barbie بھی کہا جاتا ہے اور اسکی وجہ صرف اور صرف انکا معصومانہ چہرہ ہے جس کو اکثر لوگ حقیقی دُنیا کی Barbie بھی مانتے ہیں۔ 12 سال کی عمر سے پاورلفٹنگ کرنے والی جولیا ونز انسٹاگرام پہ کافی مشہور ہوچکی ہیں اور اب تک انکے 9 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور شاید فیمیل باڈی بلڈرز میں سب سے زیادہ search کی جانے والی ماڈل بھی ہیں۔

آج کی ویڈیو میں بس اتنا ہی۔ دوستو آپکو کون سی باڈی بلڈر سب سے زیادہ پسند آئی۔ ویدیو کو لائک اور دوستوں کے ساتھ شئیر کرنا مت بھولیں۔ اور ایسی مزید معلوماتی ویدیو دیکھنے کیلئے ہمارے چینل کو سبسکرائب اور ساتھ موجود بیل آئیکن کو دبادیں۔

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *