بابراعظم نے ویرات کوہلی سمیت بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی :آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کی ہے، ٹیموں میں پاکستان کا پہلا نمبر برقرار ہے،ایک پوائنٹ کےفرق سے آسٹریلوی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے،انگلینڈ تیسرے ،جنوبی افریقہ چوتھے اور بھارتی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے

بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم سب سے آگے ہیں،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ نئی فہرست میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پرہیں ،آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا دوسرا نمبر ہے

انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان تیسرے اورنیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر موجود ہیں ،آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل کا لسٹ میں پانچواں نمبر ہے

ویسٹ انڈیز کےخلاف دھواں دار بیٹنگ کرنےوالے لوکیش راہول ترقی پاکر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ،سیریز جیتنے میں اہم کردار کرنےوالے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کوٹاپ ٹین بلے بازوں میں سب سے آخر میں اکتفا کرنا پڑا

باؤلرز کی رینکنگ میں افغانستان کے اسپنرز کا راج ہے،سابق کپتان راشد خان پہلے اور مجیب الرحمان دوسرے نمبر پر ہیں ،دلچسپ امر یہ ہے کہ کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ میں پہلی پانچ پوزیشنز اسپنرزکے پاس ہیں ،ٹاپ ٹین باؤلرز میں صرف دو فاسٹ باؤلر ہیں ،نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر مچل سینٹر تیسرے اور پاکستان کے عماد وسیم چوتھے نمبر پر ہیں ،آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کا پانچواں نمبر ہے،فلوکوائیو چھٹے ،عادل رشید ساتویں اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں

آل راؤنڈرز کی لسٹ میں افغانستان کے محمد نبی سب سے اوپر ہیں ،ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کسی پاکستانی کانام نہیں

آئی سی سی ہر ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد نئی رینکنگ جاری کرتی ہے،بھارت اور ویسٹ انڈیز کی سیریز حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی ہے جسے بھارت نے دو ایک سے اپنے نام کیا تھا

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *