پاکستانیوں کا ہر دلعزیز کھلاڑی کیا بن گیا،سبھی حیران

http://www.instagram.com/p/B52uLt9pgIb/
ڈیرن سیمی جنہیں پاکستانیوں نے خان کا خطاب بھی دے رکھا ہے اپنی شخصیت اور سرگرمیوں کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ،ویسٹ انڈیز کو دو بار ورلڈ ٹی ٹوینٹی بنانےوالے ڈیرن سیمی ان دنوں ٹیم کا حصہ نہیں لیکن پھر بھی ہر خاص و عام میں یکساں مقبول ہیں ،ڈیرن سیمی بھی اس بات کو خوب جانتے ہیں تبھی تو پہنچ گئے ایک فیشن شو میں اور ریمپ پر واک کی
کرکٹرز کی ریمپ پر واک ایک معمولی بات ہے لیکن ڈیرن سیمی کے ڈریس نے سبھی کو حیران کر دیا ،سیمی نے ایک سیاہ رنگ کی نیکر پہن رکھی تھی جس پر کوٹ زیب تن تھا،نیکر اور کوٹ پر سفید نشان سیمی کے ڈریس کو اوردیدہ زیب بنا رہے تھے ،ڈیرن سیمی کی جانب سے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرنے کی دیر تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ،سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا خوب چرچا ہورہا ہے
ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا حصہ اور پاکستانیوں میں خاصے مقبول ہیں ،دوہزار سترہ میں ہونےوالےپی ایس ایل فائنل میں ڈیرن سیمی نے لاہوریوں کے دل جیت لیے،انہیں روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی ،کیچ پکڑنے کے بعد سیلفی کے انداز میں جشن منانے کو بھی پاکستانیوں نے خوب سراہا،ڈیرن سیمی اپنی صاف گوئی کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں ،ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے اختلافات ڈھکے چھپے نہیں ، شائد اسی لیے ڈیرن سیمی ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ تو نہیں لیکن مختلف لیگز میں خود کو منوا رہے ہیں ،پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے ڈیرن سیمی پاکستان آئیں گے اور پورے ایونٹ کے دوران پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے خوب محظوظ ہوں گے

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *