میرے پسندیدہ پاکستانی بولر نے ہی مجھے ہمیشہ پریشان کیا -گوتم گمبھیر

گوتم گمبھیر ایک انٹرویو کے دوران اس پاکستانی بولر کے بارے میں بتاتے ہوئے جس کو وہ سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں اور جس کو کھلنا ان کے لیے سب سے زیادہ مشکل تھا – اگر ہم سابقہ انڈین بیٹسمن کی بات کریں تو وہ کرکٹ کی میدان میں بہت غصے والے نظر آتے تھے – گوتم گمبھیر ایک اس طرح کے کھلاڑی ہوتے تھے کہ شاید کوئی ایسا میچ گزرا ہو  جس میں اس کی کسی کھلاڑی کے ساتھ کوئی منہ ماری نہ ہوئی ہو – یعنی کہ دوسرے لفظوں میں اس کا تصور ہی ممکن نہیں تھا کہ وہ کسی کے ساتھ جھگڑا نہ کریں

اور یہی وجہ ہے  کہ گوتم گمبھیر اپنے اس خاص قسم کے کردار کی وجہ اسے بہت یاد رکھا جاتا ہے اور یہی نہیں اگر کوئی کرکٹ کے مدام این ایسا واقعہ ہو بھی جاتا ہے تو پھر اس ی وقت گمبھیر کا نام لیا جاتا ہے اور خاص کر اس وقت ہوتا ہے جب انڈین ٹیم کھیل رہی ہوتی ہے اور دونوں طرف سے کوئی مسلہ ہو جائے تو پھر اس کا ذکر خیر ہوتا ہے – یہی نہیں کہ گمبھیر صرف لڑنے کی وجہ سے مہھور تھا وہ ایک اوپنر بیٹسمن تھا اور بہت اچھا اور ٹیکنیکل کھلاڑی تھا اور یہی وجہ تھی کہ کرکٹ بورڈ اس کو اس کی ساری لڑائیوں کے باوجود برداشت کیے ہوئے تھا

بہت دفعہ ایسا ہوا کہ گمبھیر کی دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں سے زبانی لڑائی ہو جاتی تھی اور یہ زیادہ تر پاکستانی کھلاڑیوں سے ساتھ ہوتا تھا اور اس وجہ سے ہی گوتم گمبھیر کی زیادہ مشہوری ہوئی ہے – اور خاص کر پاکستانی سٹار بلے باز شاہد آفریدی کے ساتھ تو ان کی لڑارییاں بہت مشھور ہیں جوکہ نہ صرف کرکٹ گراؤنڈ  کے اندر ہوا کرتی تھیں بلکہ کرکٹ گراؤنڈ کے باہر بھی ان کے سنگھ ایک دسورے کے لگے رہتے تھے- یعنی کہ کبھی ٹویٹر پر اور کبھی دوسرے طریقے سے یہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو یاد کرتے رہتے ہیں

اور یہ معامله ابی تک جاری و ساری ہے حالانکہ یہ دونوں کھلاڑی اب ریٹائر ہو چکے مگر یہ ایک دوسرے کو بات کرنے سے باز نہیں آتے ہیں – ان کی جو سب سے زیادہ مشھور لڑائی تھی وہ انڈیا میں کانپور کرکٹ اسٹیڈیم منی ہوئی تھی اور پھر اس کے بعد تو ان دونوں نے اپنے اوپر یہ فرض کر لیا ہے کہ وقتاً فوقتاً ایک دوسرے کو یاد کرتے رہنا ہے – ابھی کچھ دن پہلے وہ اپنے ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دے رہے تو ان سے اینکر نے اپنا پسندیدہ پاکستانی کھلاڑی پوچھا جس پر انہوں نے سید اجمل کا نام بتایا –

گوتم گمبھیر نے کہا کہ سید اجمل واقعی بہت اچھا سپنر بولر تھا اور میں نے ہمیشہ اس کو بہت مشکل سے کھیلا ہے – انہوں نے مزید کہا کہ سید اجمل کی دوسرا ڈلیوری حقیقت میں بہت ہی مشکل تھی اور اس میں یہ کوالٹی تھی کہ وہ دنیا کے کسی بھی بہترین بیٹسمن کو مشکل میں ڈال سکتے تھے – یہی نہیں بلکہ گوتم گمبھیر نے کہا کہ میرے نزدیک سید اجمل دنیا کے خطرناک سپنر بولرز میں سے ایک تھے

مزید پڑھیں: یہ پاکستانی بولر مرلی سے کہیں زیادہ خطرناک تھا -آئن بیل

انھوں نے مزید کہا کہ یہ میرے لیے اور مشکل ہو جاتا تھا جب ہم دے اینڈ نائٹ میچ کھیلتے تھے اور اگر ہماری بیٹنگ بعد میں آ جاتی تھی تو میرے لیے سید اجمل کو سمجھنا بہت مشکل ہو جاتا تھا – اس کے بعد ٹی وی اینکر نے گمبھیر سے پوچھا کہ وہ کون سا پاکستانی کھلاڑی ہے جس کے ساتھ وہ الفاظی جھنگ کرنے میں زیادہ مزہ محسوس کرتے ہیں تو انھوں نے فورا اپنے پکے دوست شاہد خان آفریدی کا نام لیا

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *