یہ پاکستانی بولر مرلی سے کہیں زیادہ خطرناک تھا -آئن بیل

دوستو کرکٹ کی دنیا میں آئے روز نت نئے چہرے آتے ہیں اور ان میں سے کئی بغیر کسی شہرت کے واپس بھی چلے جاتے ہیں – مگر کچھ چہرے آتے ہیں وہ نہ صرف مشھور ہوتے ہیں بلکہ وہ چہرے سالوں یاد بھی رکھے جاتے ہیں اور کرکٹ کی دنیا میں ان کی مثالیں دی جاتی ہیں – ایسے کرکٹر کی کرکٹ کی دنیا میں کئی ہیں اور وہ آج بھی عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور ان کے لیے ائی سی سی اور تمام ممالک کے کرکٹ بورڈ ایک خاص احترام رکھتے ہیں – آپ دور مت جائیں آپ اپنے موجودہ پرائم منسٹر عمران خان کو ہی لیں

عمران خان کا کرکٹ کی دنیا میں ایک نام ہے – عمران خان نے کرکٹ کے اندر تھرڈ امپائر کا تصور دیا جس کو تھوڑی بھات پریکٹس کے بعد کرکٹ کا مستقل قانون بنا دیا گیا – کرکٹ کے اندر نیوٹرل امپائر کا تصور بھی عمران خان نے ہی دیا تھا جس کو بھی بغیر کسی جون چران کے مان لیا گیا – اس کے بعد اور بھی ایسے کرکٹر ہیں جنہوں نے کرکٹ کے اندر نئی نئی چیزیں ایجاد کی ہیں

مثال کے طور پر پاکستان کے مرحوم کرکٹر عبد القادر نے سپین بووولنگ میں گوگلی کو متعارف کروا – پاکستانی فاسٹ بولرز نے ریورس سوئنگ کا نظریہ دیا اور پھر اس کے ذریعے بہت سے کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جس سے ساری دنیا پریشان تھی اور وہ پاکستانی بولرز کو اس نئی گیند سے بہت پریشان تھے – اسی طرح دوسرے ممالک میں بھی کئی ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کرکٹ کے اندر نئی چیزوں کو متعارف کروایا ہے جسے دھونی نے یارکر کو کھیلنے کے لیے ہیلی کوپٹر شارٹ نکالی تھی

دوستو ایسے ایک انگلینڈ کے بلے باز نے پاکستان کے ایک سپین بولر سعید اجمل کی بہت تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ سعید اجمل مرلی دھرن سے کہیں زیادہ خطرناک بولر تھا جی ہاں دوستو ان خیالات کا اظھار کوئی اپنے ملک کا کرکٹر نہیں  بلکہ سمندر پار سے انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز آئن بل کر رہے ہیں – ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی سعید اجمل کو  آسان بولر کے طور پر نہیں لیا اور جب بھی  ان کا سامنا سعید اجمل سے ہوا ان کو بہت زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑا

آئن بل نے اس کے ساتھ مرلی دھرن کا بھی ذکر کیا انہوں نے کہا کہ بیشک مرلی دھرن بھی ایک ٹاپ کلاس سپین بولر تھا مگر میرے خیال میں سعید اجمل مرلی دھرن سے زیادہ مشکل بولر تھے-انہوں نے مزید اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی اپنا تجربہ رکھتا ہے جہاں تک میرے تجربہ کی بات ہے میں نے ہمیشہ سے ہی سعید اجمل کو مرلی دھرن سے زیادہ مشکل بولر محسوس کیا

آئن بل نے اس دورن 2 1 0 2 کی اس سیریز کا بھی ذکر کیا جو کہ یو اے ای میں کھلی گئی تھی جس میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آپس میں مد مقابل تھیں جس میں انہوں نے کہا میں وہ سیریز کبھی نہیں بھول سکتا ہوں کیوںکہ میں نے اس سیزن میں دنیا کے بہترین سپین بولنگ اٹیک کا سامنا کیا تھا -اہوں نے مزید کہا کہ ہماری پوری ٹیم سعید اجمل کی بولنگ کو سمجھنے سے قاصر تھی

مزید پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کیوں بیٹنگ کروانے کا چانس نہیں لیا گیا – ناصر حسین

دوستو یاد رہے اس سیریز میں سعید اجمل کے ساتھ عبد رحمان بھی بولنگ کروا رہے تھے اور ان دونوں نے مل کر انگلینڈ کی ٹیم کا کچومر نکال دیا اور انگلینڈ یہ سیریز بری طرح ہارا تھا- اس سیریز میں کیون پیٹرسن بھی موجود تھے جوکہ انگلینڈ کے ایک مایہ ناز بلے باز تھے لیکن اس سیریز میں وہ بھی کوئی خاص نامیاں کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *