میں گوتم گمبھیر کو کرکٹر کی شکل میں پسند کرتا ہوں مگر – – – – -شاہد آفریدی

انڈیا اور پاکستان کرکٹ میچ کی جب بات کی جاتی اسی وقت دونوں ملکوں کے درمیان لگی ہوئی آگ اور دشمنی نظروں میں آ جاتی ہے – اور اس سے بھی زیادہ اس وقت ان دونوں ٹیموں کی یاد آتی ہے جب کسی بھی میں میچ کے دوران کوئی بھی 2 کھلاڑی آپس مین لڑتے ہیں – سب سے زیادہ سخت لڑائی ہمیشہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہوتی ہے

اور ان میں سے سب سے زیادہ سخت لڑائی ابتک شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے درمیان ہوئی ہے جوکہ شائقین کرکٹ کو آج بھی یاد ہے – شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے دوران لڑائی کانپور کے میدان مین 7 0 0 2 میں ہوئی تھی – ان کے درمیان الفاظ کی بہت ہی زیادہ سخت جنگ ہوئی تھی اور پھر یہ معامله یہیں پر ہی ختم نہیں ہوا ہے بلکہ آج تک چلتا آ رہا ہے اور دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ وقتاً فوقتا سوشل میڈیا پر بھی برا بھلا کہ دیتے ہیں

اب جب کہ شاہد آفریدی زینب عباس کو انٹرویو ڈے رہے تھے جس میں زینب عباس ایک دفعہ پھر شاہد آفریدی سے گوتم گمبھیر کے حوالے سے سوال پوچھا جس پر شاہد آفریدی نے زینب عباس کو کہا کہ میں گوتم کو کرکٹر کی شکل مین بہت اچھا سمجھتا ہوں مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس میں انسانی لحاظ سے کچھ مسئلہ ہے اور وہ مسئلہ جلد از جلد حل ہونا چاہیے

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تقریبا 3 1 سال پہلے تقرار ہوئی تھی مگر بد قسمتی سے یہ آج تک بھی چلی آ رہی ہے اور کوئی بھی سخص اس کو ختم نہیں کروا سکا ہے – یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی سینئر کھلاڑی درمیان میں آیا ہو مگر ابھی ان دونوں کھلاڑیوں میں کوئی بھی  سینئر کھلاڑی یا پھر کوئی دوسرا سخص جوکہ کرکٹ سے وابستہ نہ ہو اس دونوں کھلاڑیوں کی صلح نہیں کروا سکا

اور اس سے بڑھکر مزہ کی یہ بات ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف کبھی کبھی کوئی نہ کوئی بیان دے دیتے ہیں جس سے ان کی الفاظی لگی رہتی ہے اور پھر یہ معامله چلتا رہتا ہے – اب آپ شاہد آفریدی کے اس بیان سے ہی اندازہ لگا لیں کہ اب شاہد آفریدی نے جو بیان دیا ہے جب یہ گوتم تک پہنچے گا تو پھر وہ بھی یقینا اس پر اپنا ردعمل دے گا اور پھر دوبارہ بال آفریدی کی کورٹ  میں آ جائے گی اور یہ معامله اسی طرح چلتا رہے گا

شاہد آفریدی نے زینب عباس کے ساتھ بات کرتے ہوئے بس اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ انھوں نے نے یہ بھی کہا کہ یہ بات صرف مین ہی نہیں کہ رہا ہوں بلکہ گوتم گمبھیر کا ڈاکٹر بھی یہ بات کہ چکا ہے کہ گوتم کو کچھ مسئلہ ہے جس کے لیے اس کو اپنا علاج کروانا چاہیے – شاہد آفریدی سے ان کے بہترین ساتھی کرکٹر کے بارے میں سوال بھی کیا گیا جس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ان کو سب سے زیادہ مزہ عبد الرزاق کے ساتھ رہنے میں آیا ہے

شاہد آفریدی نے کہا کہ عبد الرزاق ایک بہت ہی اچھا اور نفیس انسان ہے اور سب سے بڑی بات کہ وہ دل کا بھی بہت اچھا ہے – شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ جتنا برا کھلاڑی تھا اور اس سے بھی بڑا انسان تھا اور شاہد آفریدی نے ہمیشہ سے ہی ان کی کمپنی کو انجوائے کیا ہے اور وہ آج وہ دن مس کرتے ہیں جب وہ عبد الرزق کے ساتھ رہا کرتے تھے

 

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *