دانش کینریا نے پی سی بی پر بہت بڑا الزام لگا دیا

دوستو دانش کینریا کرکٹ کی دنیا میں ایسا نام جس نے کرکٹ دنیا مین آتے ہی اپنا ایک خاص مقام بنا لیا اور اس کو اپنا مقام بنانے مین کوئی خاص دیر بھی نہیں لگی تھی – یقینا دانش ایک بہت ہی ٹیلنٹ والا بولر تھا اور جب یہ کرکٹ دنیا مین آیا تو لوگوں نے اس کی بہت تعریف کی لیکن پھر بعد مین شاید دانش کو کسی کی نظر لگ گئی اور پھر یہ ایک ایسی گیم مین پھنس کر رہا گئے کہ جہاں سے نکلنا مشکل نظر آتا ہے

جی ہاں دوستو دانش کینریا انگلینڈ کے اندر میچ فکسنگ میں ملوث پائے گے اور پھر ان کو وہاں کے قانونو کے مطابق سزا بھی سنا دی گئی اور وہ شاید سزا یہ ہے کہ وہ ساری عمر اب کرکٹ نہیں کھیل سکتے ہیں – اب حال ہی میں موصوف نے یہ بیان دیا ہے کہ پی سی بی ان کے معامله کے متعلق بلکل بھی سنجیدہ نہیں ہے اور وہ جان پوجھ کر ان کی سزا مین کمی نہیں کروا رہی ہے

دانش کینثریا نے بڑی خوبصورتی سے بات کو گھمایا ہے اور کہا ہے کہ پی سی بی کا باقی تمام کھلاڑیوں سے معاملہ بہت اچھا ہے اور وہ ان کو توجہ بھی دیتی ہے مگر جب میری باری آتی ہے تو اس وقت پی سی بی مجھے سائیڈ پر کر دیتی ہے – تفصیلات کے مطابق دانش پر ساری زندگی کے کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگی ہوئی ہے اور یہ پابندی 2 1 0 2 میں ان پر لگی تھی جب انگلینڈ مین میچ فکسنگ کے سکینڈل میں پکڑے گئے تھے

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایسے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ نرمی سے پیش آ رہا ہے جن پر بلکل وہی کیس بنے ہیں جیسے کہ میرے پر میچ فکسنگ کا کیس بنا ہے مگر مجھے پی سی بی بلکل بھی معاف نہیں کر رہی ہے بلکہ دوسرے کھلاڑی تو اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھیل بھی رہے ہیں

دوستو ہم آپ کو یہاں پر بتاتے جائیں کہ دانش کینریا پچھلے کئی مہینوں سے خبروں میں اور وہ صرف اور صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کو ذلیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پی سی بی اس کو دوبارہ کھیلنے کا چانس نہیں ڈے رہی ہے – اگر وہ دوسرے کھلاڑیوں کی بات کر رہا ہے تو وہ سرا سر غلط ہے اور ہم آپ کو اس کا ثبوت ڈے سکتے ہیں

اگر دانش کینیریا محمّد عامر کی بات کر رہا ہے تو اس کو تو عدالت نے بھی چھوٹی عمر کے ہونے کی وجہ سے معاف کر دیا تھا اور اس کو کم سزا دی گئی تھی لیکن پھر بھی محمّد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں تب ہی آیا تھا جب اس نے اپنی  سزا کو پورا کر لیا تھا مگر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ عامر کے ساتھ دو اور کھلاڑی بھی تھے جن کے نام محممد آصف اور سلمان بٹ تھے

مزید پڑھیں: کرکٹ ہسٹری میں سپین بولرز جنہوں نے دنیا کے بہترین بلے بازوں کی بینڈ بجا دی

جی ہاں دوستو آپ بھی بہتر جانتے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی سزا کو ختم ہونے کے باوجود بھی ان دونوں کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں آنے کا موقع نہیں دیا ہے – ہاں البتہ اس دفعہ سلمان بٹ کو پی اس ایل میں ضرور شامل کر لیا تھا مگر سلمان بٹ بھی پی اس ایل کا ایک بھی میچ نہیں کھیل سکا تھا لہذا شاید یہ پی سی بی نے رول بنا لیا ہو کہ اگر کوئی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث پایا جاتا ہے  تو پھر چاہے وہ اپنی سزا کو ختم بھی کر لے پھر بھی اس کو انٹرنیشنل ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *