میں نے اس سے زیادہ خطرناک بیٹسمن آج تک نہیں دیکھا – وسیم اکرم

دوستو کرکٹ کی دنیا میں وسیم اکرم ایک ایسا نام ہے جو کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے اور اس میں بھی کوئی شک کی بات نہیں ہے کہ اگر دنیا وسیم اکرم جیسا کوئی اور بولر ڈھونڈنے لگے لی تو شاید ہی سالوں بعد ان کو کوئی ایسا بولر مل سکے – دوستو ہم آپ سے یہاں ایک اور بات شیئر کرتے جائیں – اب تک کے جتنے بھی عظیم بیٹسمن اس دنیا میں ہوئے جب سے سے ان کے بہترین بولر کا نام پوچھا گیا تو انھوں نے وسیم اکرم کا نام ضرور لیا

جب وسیم اکرم اپنے دور میں بولنگ کروانے آتے تھے تو ان کے مخالفین ہمیشہ پریشانی کا شکار رہتے تھے اور وہ اپنے مخالفین کے لیے ایک مستقل سر درد بنے رہتے تھے – وسیم اکرم نے ان لیجنڈ بیٹسمینوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے جن کی بتٹنگ کو دنیا مانتی ہے مثال کے طور پر وسیم اکرم ٹنڈولکر کے ساتھ کھیلے ہیں – وہ ویوین رچرڈ کے ساتھ کھیلے ہیں – اس کے علاوہ وہ سٹیو واہ اور رکی پونٹنگ جیسے عظیم بلے بازوں سے بھی کھیلے ہیں

ان سب بیٹسمنوں نے ہمیشہ وسیم اکرم کو دنیا کا سب سے بہترین بولر تسلیم کیا – یہی وجہ ہے کہ آج تاریخ وسیم اکرم کو کرکٹ کی دنیا میں ایک لیجنڈ کے نام سے یاد کرتی ہے – وسیم اکرم نے اپنے انٹرنیشنل  کیریئر میں بہت سارے لیجنڈ کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور اس دوران بہت زیادہ کامیابیاں بھی سمیٹیں – مگر اگر ہم بات کریں کہ وسیم اکرم کس ایسے بیٹسمن کو سب سے زیادہ یاد کرتے ہیں یا پھر کس بیٹسمن کو سمجھتے ہیں کہ اس نے وسیم اکرم کو ان کے انٹرنیشنل کیریئر میں سب سے زیادہ پریشان کیا ہے

تو وسیم اکرم نے فورا سابق نیوزی لینڈ کے کپتان مارٹن کرو کا نام لیتے ہیں – وسیم نے خود کہا کہ انھوں نے ساری دنیا میں بڑے سے بڑے بیٹسمن کو بولنگ کروائی اور بلکل بھی نہیں پریشان نہیں ہوے مگر اس بیٹسمن کو بولنگ کرواتے ہوئے ان کو پریشانی ہوتی تھی – انھوں نے خود کہا کہ انھوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں جتنے بیٹسمینوں کو بولنگ کروائی ہے ان سے میں مارٹن کرو سب سے زیاد مشکل بیٹسمن تھے

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ کس بیٹسمن کو سمجھتے ہیں کہ اس نے وسیم اکرم زیادہ پریشان کیا ہے تو انھوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل سوال ہے مگر انھوں نے اگلے ہی لمحے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو کا نام لیا – انھوں نے کہا کہ وہ واحد کھلاڑی تھا جوکہ ہر حال میں ہم سے رنز لے لیتا تھا اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ فرنٹ فٹ پر آ کر کھیلتا تھا –

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ جب بھی کسی بولر کے سامنے کوئی بڑا بیٹسمن فرنٹ فٹ پر آ کر کھیلتا ہے تو پھر چاہے کتنا ہی اچھا بولر کیوں نہ ہو وہ بولر کو ضرور پریشان کرتا ہے اور کچھ ایسا ہی معامله مارٹن کرو کا تھا جب وہ فرنٹ فٹ پر آتا تھا تو پھر اس کو گیند کروانا مشکل ہو جاتا تھا کیونکہ اگر اس کنڈیشن میں ہم اس کو شارٹ بال دیتے تھے تو وہ اس کو بھی بہت اچھا کھیلتا تھا اور کبھی کبھی ایسے بھی لگتا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے ہم سے بولنگ کروا رہا ہے اور وہ پھر جیسے چاہیے کھیلتا تھا

مزید پڑھیں: انضی بھائی نے سابق انڈین کپتان کی خوبصورت بیوی کو ایک جنونی آدمی سے کس طرح بچایا

وسیم اکرم مزید کہتے ہیں کہ مارٹن کرو حقیقت امن بہت ہی زبردست بیٹسمن تھے اور ان کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ بہت ہی اچھا تھا اور ان کی ایوریج بہت ہی زیادہ اچھی تھی جوکہ بہت کم بیٹسمنوں کی ہوتی ہے ان کی ایوریج 3 2 . 7 5 کی تھی – اس کے علاوہ مارٹن کرو نے پاکستان کے خلاف 2 سنچری اور 6 ففٹی بھی سکور کیا ہوا ہے

وسیم اکرم نے مارٹن کرو کو صرف ایک بار آوٹ کیا ہے مگر وقار یونس اس کو 3 ٹیسٹ میچز کے دوران 2 دفعہ آوٹ کر چکے ہیں – اور جہاں تک مارٹن کرو کی وسیم اکرم کے خلاف رنز بنانے کی ایوریج ہے وہ 0 5 ہے

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *