Very Big News for Well Wishers of Muhammad Amir

محمّد عامر کے چاہنے والوں کے لیے ایک بڑی خبر منظر عام پر آ گئی ہے – دوستو آپ کو تو اس بات کا علم ہو گا کہ جب دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان ہوا تھا تو اس میں محمّد عامر کا نام شامل نہیں تھا جس پر بہت زیادہ تنقید ہوئی تھی اور اس سے بھی زیادہ تنقید اس وقت ہوئی جب محمّد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا

اگر ہم سینٹرل کنٹریکٹ کی بات کریں تو اس میں محمّد عامر کے ساتھ ساتھ وہاز ریاض اور حسن علی کو بھی اس سے محروم رکھا گیا ہے – مگر ساتھ ہی پی سی بی نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اب یہ تینوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہو سکتے ہیں – بلکہ جب بھی ان کی ضرورت محسوس ہو گی پی سی بی ان کو کال کر سکتی ہے

لہذا دورہ انگلینڈ کے لیے سلیکٹ کیے ہوئے حارث رؤف کا کرونا ٹیسٹ پانچویں دفعہ بھی مثبت آ گیا ہے لہذا پی سی بی اس دفعہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب اس کی جگہ محمّد عامر کو دورہ انگلینڈ پر روانہ کریں گے – محمّد عامر ٹی ٹوینٹی سیریز شروع ہونے سے پہلے انگلینڈ میں پہنچ جائیں گے

اگر ہم بات کریں کہ پی سی بی نے محمّد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ کیوں نہیں دیا تو اس کے بارے میں زیادہ تر سینئر اور کرکٹ سے جوڑے لوگوں کا خیال ہے کہ پی سی بی نے یہ صرف اس لیے کیا ہے کیونکہ محمّد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیوں لی ہے

کیونکہ اگر ہم محمّد عامر کا پچھلے کچھ سیریز کا ریکرود دیکھتے ہیں تو وہ بہت اچھا ہے جیسے پچھلے ہونے والے ورلڈ کپ میں محمّد عامر نے بہت اچھی بولنگ کروائی اور ٹوٹل 17 وکٹس حاصل کیں – ایک وقت میں محمّد عامر ٹاپ وکٹس حاصل کرنے والوں میں بھی شامل ہو چکے تھے

اگر ہم بات کریں کہ محمّد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی تو اس پر بہت سارے کرکٹرز نے بہت زیادہ اعتراض کیا اور انھوں نے کہا کہ اگر صرف 28 سال کی عمر میں ہمارے کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا شروع کر دینگے تو پھر پاکستان کرکٹ کا کیا حال ہو گا

اگر ہم بات کریں شعیب اختر کی تو وہ محمّد عامر کے اس رویہ سے بہت ناراض ہوئے تھے انھوں نے کہا کہ یہ بندہ اگر اس عمر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لے گا تو پھر وہ کرکٹ میں اپنے ملک کی خدمت کس تارہا کرے گا

یہی نہیں بلکہ شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ نے اس پر بہت زیادہ انویسٹ کیا ہے – جب محمّد عامر پر سپاٹ فکسنگ کا کیس بنا تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے خاص کر محمّد عامر کے لیے اپنی ساری توانائی لگائی اور اس کو اس خطرناک کھیل سے نکال لیا – حالانکہ اس کے ساتھ دو اور بھی کرکٹرز تھے وہ آج تک پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے ہیں

حالانکہ ان پر لگی پابندی کی مدت بھی ختم ہو گئی مگر پاکستان کرکٹ بورڈ ان کو کسی بھی توڑ کے لیے سلیکٹ نہیں کر رہا ہے -شعیب اختر نے مزید کہا کہ اگر محمّد عامر نے آج صرف چھوٹی سی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے تو پھر وہ کل کو ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے گا اور پھر وہ صرف ٹی ٹوینٹی کرکٹ کھیلا کرے گا

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے گیند کیوں چبائی رانا نوید نے راز سے پردہ اٹھا دیا 

خیر آج یہ نیوز آ گئی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نہ صرف محمّد عامر کو دورہ انگلینڈ کے لیے سلیکٹ کیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے محمّد عامر کو کرونا ٹیسٹ کے لیے بھی کال کر دی ہے کہ وہ اس کے لیے پی سی بی رابطہ کریں

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *