The longest over in Cricket History

دوستو آپ نے کرکٹ کی دنیا میں بہت سارے بولر دیکھیں ہونگے جو اپنی لائن اور لینتھ کی وجہ سے بہت مشھور ہونگے – انھوں نے زندگی میں کبھی بھی وائڈ بال یا پھر کبھی بھی نو بال نہیں کروائی ہو گی – مگر آج ہم آپ سے اس بولر کا ذکر کریں گے جس نے میچ کے پہلے اوور میں ہی ساری ٹیم کا سر شرم سے جھکا دیا

جی ہاں دوستو ہم بات کر  رہے ہیں نیوزی لینڈ کے اس بولر کی جس نے میچ کے پہلے ہی اوور میں 4 وائڈ بال اور 4 نو بال کروائی تھیں – اس بولر کا نام ڈیرل تفی تھا اور یہ میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا تھا –

اس میں حیرت والی یہ بات ہے کہ اس بولر نے سب سے پہلے 3 نو بال کروائی اور اس کے بعد اس عنی وائڈ بال کروانا شروع کر دیں- ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے اس بولر نے پہلے کبھی کوئی انٹرنیشنل میچ میں بولنگ نہیں کروائی تھی

جب اس نے مسلسل وائڈ بال کروانا شروع کی تو اس کے پاس اس کے کپتان فلیممنگ بھی آئے اور اس نے اس کو سمجھایا کہ وہ سکون اور آرام سے گیند کروائے اور پریشان بلکل نہ ہو مگر اس بولر کے اوسان خطا ہو گئے تھے اور اسے کچھ بھی سمجھ نہیں آ رہی تھی

 

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *