یونس خان کو بحثیت کوچ ایسے بیان نہیں دینے چاہیے

یونس خان کو بحثیت کوچ ایسے بیان نہیں دینے چاہیے- جی ہاں یہ الفاظ ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپیڈ سٹار شعیب اختر کے – آپ تو جانتے ہیں کہ شعیب اختر ان چند ایک کھلاڑیوں میں سے ہیں جو اپنی بات کو دل کے اندر بلکل بھی نہیں رکھتے ہیں بلکہ جیسے ان کے ذہین میں کوئی بات آتی ہے تو وہ فورا ان کو باہر لاتے ہیں اور جس کے متعلق ہوتی ہے اس کو کہ دیتے ہیں – پھر کچھ بھی ہو اس کی شعیب اختر کو کوئی پروا نہیں ہوتی ہے

یہ آج کی بات نہیں ہے کہ شعیب اختر نے نے کسی اچھی سیٹ پر بیٹھے ہوئی بندے پر کوئی بات کی ہے یا پھر اس کے ساتھ اختلاف کیا وہ ہر وہ بات کر دیتے ہیں جس کے متعلق ان کو تھوڑا بہت بھی شک ہو کہ وہ غلط بات کر رہا ہے یہ اس کو فورا پکڑ لیتے ہیں اور اس کو رستے میں ٹوک دیتے ہیں – ابھی آپ نزدیک کی ہی بات کر لیں محمّد حفیظ نے جو کیا اس پر شعیب اختر نے کل کر بیان دیا ہے کہ حفیظ کو ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا

شعیب اختر نے حفیظ کے اس عمل کی مخالفت کی ہے کہ جو انھوں نے اپنے ٹیسٹ کی رپروط پر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا تھا – انھوں نے کہا ہے کہ اس سے حفیظ نے نہ صرف اپنے لیے بلکہ بورڈ کے لیے بھی پریشانیاں پیدا کی ہیں – بلکل ایسی ہی بات انھوں نے یونس خان کے لیے کی ہے -کل یونس خان کا ایک بیان آیا تھا جس میں انھوں نے انگلینڈ کے ایک بولر کے  بارے میں بیان دیا تھا

جن ہاں کل یونس خان نے انگلینڈ کے مین بولر کے بارے میں کہا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم کے لیے بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے اور اس کا نام ہے جوفرا آرچر -بحثیت کوچ یقینا یونس خان کو یہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا – ہاں اگر یونس خان پاکستانی تم کے کوچ نہ ہوتے تو پھر اس پر کوئی بھی یونس خان کی پکڑ نہیں کر سکتا تھا – مگر بحثیت کوچ آپ کو محتاط رہنا پڑتا ہے کہ آپ کے کسی بیان سے آپ کی ٹیم کا مورال داؤن نہ ہو جائے

اور یونس خان کا یہ بیان ایسا ہی تھا جس سے ڈائریکٹ پاکستانی ٹیم پر اثر ہوتا ہے – جب کسی ٹیم کا کوچ ہی مخالف ٹیم کے ایک بولر کی تعریف کر دیگا بلکہ یہ کہ دے گا کہ فلاں بولر سے ہم کو خطرہ ہے تو پھر وہ ٹیم کیا کرے گی – لہذا شعیب اختر کی اس بات کے ساتھ ہم بھی اتفاق کرتے ہیں کہ یونس خان کو ایسے بیان داغنے سے اجتناب کرنا ہو گا

مزید پڑھیں: کرکٹ کی ہسٹری میں پکڑے گئے بہترین کیچز 

شعیب اختر نے مزید کہا کہ یونس خان کو اپنی ٹیم کے اندر حوصلہ اور ایک خاص قسم کا اعتماد پیدا کرنے کے لئے رکھا گیا ہے یہ یہی کوچ کا مین کام ہوتا ہے ناکہ ایسے بیان دینے کے لیے ہے جس سے ٹیم کے مورال پر ڈائریکٹ اثر پڑے – انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جوفرا ایک اچھا بولر ہے مگر اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ آپ اس کو ایک خطرہ بنا پر اپنے بیٹسمینوں کے آگے پیش کریں اس سے تو یقینا آپ کے بیٹسمن دلیر ہونے کی بجائے اس سے بچ کر کھیلنے کی کوشش کریگے اور وہ بولر اس طرح آپ پر حاوی ہو جائے گا

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *