Top 10 Batsman Run Outs On 99 – Nervous 99s Run Outs

Top 10 Players Batsmen Run Out On 99 – Nervous Nineties Run Outs

آپ نے اپنی زندگی میں بہت سارے عجیب و غریب رن آؤٹس دیکھے ہونگے لیکن کچھ رن آؤٹ ایسے ہوتے ہیں جنکا کھلاڑی کے ساتھ ساتھ اکثر شائقین کو بہت افسوس ہوتا ہے اور اگرخاص طور پہ آپکا پسندیدہ کھلاڑی اگر 99 کے سکور پہ رن آؤٹ ہوجائے تو بہت زیادہ بُرا محسوس ہوتا ہے۔ آج تک کرکٹ میں کُل 15 کھلاڑی ایسے آئے ہیں جو انٹرنیشنل کرکٹ میں 99 کے ہندسے پہرن اآؤٹ ہوچکے۔ ان میں سے ہم نے 10 ٹاپ کے کھلاڑیوں کو چُنا ہے اور آپکے لیے یہ ویڈیو لے کر آئے ہیں۔ لیکن کیا آپ یا آپکا کوئی دوست ۹۹ کے سکور پہ رن آؤٹ ہوا ہے؟

Younis Khan 199
Pakistan Vs India, 1st Test Lahore 2006

99 پہ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست تو لمبی ہے لیکن یونس خان دُنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو 199 کےسکور پہ رن آؤٹ ہوچکے ہیں۔تقریباً ساری ٹیم پویلین میں کھڑی انتظار کررہی تھی کہ کب 200 مکمل ہو اور کب داد دی جائے لیکن اچانک ایسا ہوا کہ پوری کی پوری ٹیم ہی حیران رہ گئی۔ خان نے مڈ آن کی جانب ڈرائیو کیا اور رن لینے کیلئے بھاگ نکلے لیکن دوسرے اینڈ پہ موجود شاہد آفریدی نے دوڑنے کی بجائے خان کو واپس جانے کا اشارہ کردیا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ اب ناممکن تھا۔ یونس نے کوشش کی لیکن کیپر نےباآسانی وکٹیں اُکھاڑ دیں۔

SanathJaysuria 99
England Vs Sri Lanka, VB Series 2003

2003 کی VB Series میں جے سوریا مکمل فارم میں تھے ایک میچ کے میں دھواں دار بیٹنگ کے بعد 84 گیندوں پہ 99 رنز بنا چکے تھے لیکن اس دھواں دار اننگز کو سنچری میں مکمل کرنے کا خواب اُس وقت ادھورا رہ گیا جب دوسرے اینڈ پہ موجود کھلاڑی کے ساتھ Mishap کی وجہ سے جے سوریا اپنی سنچری مکمل نا کرسکے۔ اس سے زیادہ بدقسمت رن آؤٹ شاید ہی کوئی اور ہو۔

Adam Gilchrist 99
Sri Lanka Vs Australia, WC 2003

اگرکھلاڑی اپنی ہی غلطی یا جلدبازی کی وجہ سے آؤٹ ہوا ہو تو دکھ نہیں ہوتا لیکن جب کسی دوسرے کی جلد بازی کی وجہ سے آؤٹ ہو تو بہت زیادہ افسوس ہوتا ہے۔ اس رن آؤٹ میں گلکرسٹ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ ورلڈ کپ ۲۰۰۳ کے ایک میچ کے دوران پونٹنگ نے Leg side پہ فلک کی اور رن کیلئے بھاگے ۔ فیلڈر گیند کے بالکل قریب پہنچ چُکا تھا جب پونٹنگ نے دوسرے رن کی کال دیدی ۔ دوسرے اینڈ پہ موجود گلکرسٹ جو اُس وقت 99 کے سکور پہ تھے اور اُمید میں تھے کہ سنچری مکمل کرلیں گے لیکن اس ڈائریکٹ تھرو نے انکی خواہش کو خاک میں ملا دیا۔

Michael Atherton 99
England Vs Australia 1993

۱۹۹۳ کے ایک ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے مائیکل اتھرٹن با آسانی اپنی سنچری مکمل کرنے والے تھے لیکن انکی بدقسمتی نے انہیں آلیا۔ ایک گیند پہ انہوں نے فلک کیا اور لیگ سائیڈ کی باؤنڈری تک گیند پہنچ گئی ۔ انہوں نے باآسانی 2 run مکمل کیے لیکن پھر اچانک انکو تیسرا رن لینےکی بھی سوجھی اور دوڑ پڑے۔ دوسرے اینڈ پہ موجود کھلاڑی نے روکا ۔ اتھرٹن واپسی کیلئے مڑے لیکن بدقسمتی سے سلپ ہوکر گرگئے ۔ اُس وقت وہ ۹۹ پہ پہنچ چکے تھے۔میں

اس کو بھی پڑھیں: کرونا وائرس کا شکار ہونے والے تمام کرکٹرز

 

MSD Run Out On 99
India Vs England, 4th Test Nagpur 2012

99 کا سکور، 245 گیندیں اور 500 منٹس کا انتظار۔ دھونی کے فیننز دھونی کی سنچری کا انتظار کررہے تھے لیکن تبھی انہوں نے کچھ ایسا دیکھا جو شاید وہ کبھی نہیں بھولینگے۔ 2012 میں انگینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں اتنی سخت محنت کے بعد دھونی نے جلد بازی میں ایک سنگل کرنے کی کوشش کی لیکن یہ سنگل انکے ڈراؤنا خواب تب بن گئی جب گیند سیدھی وکٹوں کو اُراتی ہوئی گُزر گئی۔ آپ دھونی کے reaction سے ہی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ انہیں معلوم تھا کہ وہ آؤٹ ہوچکے ہیں۔

Graham Gooch 99
Australia Vs England, 3rd Test MCG 1980

آپ99 پہ کھیل رہے ہوں اورآپکی محبوبہ پویلین میں بیٹھی یہ منظر دیکھ رہی ہو، یہ کسی انڈین فلم کے سین سے کم نہیں لگتا لیکن 1980 میں گراہم گوچ کے ساتھ کچھ ایسا ہی معاملہ تھا جب وہ 99 پہ تھے اور انکی محبوبہ شائقین میں بیٹھی 100 ہونے کا انتظار کررہی تھی۔ گوچ نے سنگل لینے کیلئے Straight Drive کھیلی اور دوڑ نکلے لیکن اس سے پہلے کہ وہ دوسرے اینڈ تک پہنچتے فیلڈر اور اسکی تھرو جیت چُکی تھی۔ گیند سیدھی وکٹوں کو لگی اور محبوبہ کے خواب چکنا چور ہوگئے۔

Eoin Morgan 99
Ireland Vs Scotland 2006
https://web.facebook.com/Cricinfo/videos/eoin-morgan-on-his-ireland-odi-debut/2043946365728774/?_rdc=1&_rdr

https://www.cricketeurope.com/PHOTOS/2006/ALBUMS/EURODIV1/15451.shtml

مورگن انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے سے پہلے آئرلینڈ کے ایک بہترین بلے باز تھے۔ انہوں نے آئرلینڈ کیجانب سے کھیلتے ہوئے اپنے پہلے ہی ون ڈے میچ میں 99 رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے 100 مکمل کرنے کیلئے دوڑے اور رن آؤٹ ہوگئے۔ مورگ آج بھی اس ویڈیو کو جب بھی دیکھتے ہیں وہ خود بھی مسکرا اُٹھتے ہیں۔

Sachin Tendulkar 99
South Africa Vs India, 2007
https://youtu.be/JVGphqOSL-8?t=814
سچن ٹنڈولکر 90s کے سکور پہ سب سے زیادہ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیں۔ وہ 27 دفعہ نانٹیز میں آؤٹ ہوچکے ہیں جبکہ 99 کے سکور پہ 3 دفعہ آؤٹ ہوچکے ہیں۔ورلڈ کپ 2007 میں ساؤتھ افریقہ کیخلاف ایک میچ میں انڈیا کافی مشکل میں تھا اور 45 اووروں میں صرف 210 رن بنے تھے جب ٹنڈولکر نے اپنی سنچری مکمل کرنے کی کوشش میں ڈبل لینا چاہی لیکن تھرو کی رفتار سے ہارگئے ۔ یہ ٹنڈولکر کے کیرئیر کا 99 کے سکور پہ دوسرا آؤٹ تھا۔

Jack Kallis 99
South Africa Vs Australia,

آسٹریلیا اور ساؤتھافریقہکےدرمیانایکٹیسٹمیچمیںافریقہنےبڑیمشکلسےلیڈ حاصل کیتھیلیکنابھیانکیلیڈ صرف 8 رنز کی تھی اور آخری وکٹ تھی جب کیلس نے اپنی سنچری مکمل کرنے کیلئے ڈبل لینے کی کوشش کی لیکن ڈیمن مارٹن کی ایک زبردست تھرو نے انکا یہ خواب چکنا چور کردیا۔

Neil McKenzie 99
South Africa Vs Australia 2002

225 گیندیں اور 304 منٹ تک کریز پہ رہنےکے باوجود بھی اگر آپ سنچری مکمل کرنے کے چکر میں رن آؤٹ ہوجائیں تو کس قدر افسوس ہوتا ہوگا یہ صرف Neil McKenzie ہی بتاسکتے ہیں۔ 2002 میں آسٹریلیا کیخلاف ایک ٹیسٹ میچ میں McKenzie نے نہایت خوبصورت Drive کی اور رن مکمل کرنے کیلئے دوڑ پڑے لیکن انکی بدقسمتی کہ مارٹن نے زبردست فیلڈنگ کرتے ہوئے گیند پکڑی، مڑی اور سیدھی وکٹیں اُڑا دیں۔

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *