کرونا ٹیسٹ کیلیے پی سی بی کی منتخب کردہ لیبارٹریز کے نتائج غلط ثابت ہونا شروع -حفیظ نے بھانڈا پھوڑ دیا

کرونا ٹیسٹ کیلیے پی سی بی کی منتخب کردہ لیبارٹریز کے نتائج غلط ثابت ہونا شروع -حفیظ نے بھانڈا پھوڑ دیا- اس بات اس وقت سامنے آئے جب محمّد حفیظ نے اپنے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خود کو اور اپنی ساری فیملی کو ایک کو لیبارٹری پر لے کر گئے- ذرائع کے مطابق محمّد حفیظ کو اپنی صحت کو لیکر کبھی بھی ایسا محسوس نہیں ہوا تھا کہ وہ کرونا پازیٹو ہے اور اس کے علاوہ انہوں نے نے کبھی کوئی ایسی علامت بھی محسوس نہیں کی تھی – لہذا انھوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ ایک لیبارٹری سے کراس ٹیسٹ کروا کر دیکھے گے کہ کیا وہاں سے بھی بلکل ایسا ہی نتیجہ آتا  ہے

قائرین آپ یہ بات سن کر حیران رہ جائیں گے کہ جب انھوں نے اپنا بلڈ سمپل دینے کے بعد مقررہ وقت پر اپنی رپورٹ لینے کے لیے گئے تو رپورٹ کا نتیجہ دیکھنے کے بعد ان کی خوشی کی انتہا نہیں رہی کیونکہ کہ وہ بلکل ٹھیک تھے اور ان کو کوئی کرونا نہیں تھا – یہی نہیں محمّد حفیظ نے اپنی ساری فیملی کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ اسی لیبارٹری سے کروا تھا اور الحمد الله ان کی ساری فیملی کا ٹیسٹ نیگیٹو ہی آیا ہے – یہ بات ہم پورے وثوق سے کہ رہے ہیں

جب محمّد حفیظ کو اس بات کا پتہ چلا کہ ان کا ٹیسٹ نیگیٹو ہے تو انھوں نے کوئی تاخیر کیے بغیر اپنا سٹیٹس اپ ڈیٹ دیا اور اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے اپنی کرونا ٹیسٹ کی وہ رپورٹ بھی لگا دی جس پر ان کا نتیجہ نیگیٹو آیا ہوا ہے – یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ محمّد حفیظ نے یہ رپورٹ چغتائی لیبارٹری سے کروائی ہے اور ان رپورٹ پر اس لیبارٹری کا نام بڑی آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے

یہاں پر جو سب سے ضروری بات جو ہے وہ یہ  ہے کہ کیا اس کے بعد ہر وہ بندہ چغتائی لیب پر جائے گا جن کے ٹیسٹ پی سی بی کی منتخب کردہ لیبارٹری سے پازیٹو آئے ہوئے ہیں – کیا پی سی بی کی منتخب کردہ لیبارٹری میں لوگوں کے غلط ٹیسٹ نتائج بتائے جا رہے ہیں اور اگر ایسا ہے تو پھر اس سب کے پیچھے کون ہے – محمّد حفیظ ی اس رپورٹ نے جہاں پر ان کی اور ان کے دوسرے دوست کھلاڑیوں کو خوشی دی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ بھی کرونا پازیٹو نہ ہو وہاں پر انھوں نے پی سی بی کی حالیہ کارکرگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے  جوکہ اب ہر حال میں دھونا پڑیگا

مزید پڑھیں: بہت جلد کرکٹ کے تمام فارمیٹ کا کپتان ایک ہی ہو گا – نام بتا دیا گیا

مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ جہاں سے محمّد حفیظ نے یہ ٹسٹ کروایا ہو وہاں پر کوئی مسلہ ہو یا پھر ٹیسٹ کے دوران کوئی ایسی غلطی ہو گئی ہو جس کی وجہ سے ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا ہے – مگر یہ بات بھی غور طالب ہے کہ وہ لیبارٹری کوئی عام نہیں اور پھر وہ ایک ایسے بندے کا نتیجہ کیسے غلط بتا سکتی ہے جس کا پہلے سے ہی کرونا پازیٹو آ گیا ہو اور وہ بھی کسی حکومتی ادارے سے

ایک رپورٹ مئی مطابق کہا یہ جا رہا ہے کہ اب تک تقریبا 35 آفیشلز ایسے ہیں جو کہ پی سی بی میں کام کرتے ہیں اور وہ کرونا پازیٹو آ چکے ہیں اور باقی کچھ لوگوں کے ابھی نتائج آنے والے ہیں – الله سب کو اپنے محبوب کے صدقے اس وبا سے بچائے آمین

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *