سابق انڈین کرکٹر نے ان تینوں پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف میں زمین و آسمان ایک کر دئیے

سابق انڈین کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان کے 3 نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی بہت تعریف کی – یہ بات انہوں نے ایک یو ٹیوب کے چینل پر ایک جریدے کو انٹرویو کرتے ہوئے بتائی جب اس نے آکاش چوپڑا سے ینگ ٹیلنٹ کے بارے میں بات کی تو وہ خود نہ روک سکے اور انہوں نے ان 3 نوجوانوں کی تعریف کرتے کرتے زمین و آسمان ایک کر دئیے – اگر ہم روٹین میں دیکھیں تو ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ کوئی انڈین کرکٹر کسی بھی پاکستانی کی کرکٹر کی تعریف کریں – ہاں جب کوئی کھلاڑی ریٹائر ہو جاتا ہے تو پھر اس کے بارے میں کچھ بھی کہا جا سکتا ہے مگر گراؤنڈ کے اندر پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی کو انڈیا کی طرف سے کچھ کم ہی تعریف ملتی ہے

اگر ہم ان 3 پاکستانی ینگ کھلاڑیوں نے نام لیں تو وہ ہیں سب سے پہلے شاہین شاہ آفریدی اس کے بعد نسیم شاہ اور پھر پاکستان کے نئی تلنٹڈ بلے باز حیدر الی  جن کا  کل رات بد قسمتی سے کرونا وائرس مثبت نکل آیا ہے – آکاش چوپڑا نے ان تین پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی ٹاپ 0 1  یونگسٹرز ٹیم کا حصہ بنایا ہے اور ساتھ میں ان کی بہت تعریف بھی کی ہے

جب ان سے مزید تفصیل سے بات کی گئی تو انھوں نے بتایا کہ انھوں نے شاہین شاہ آفریدی کو اس لیے اپنی ٹاپ 0 1 یونگسٹر میں رکھا ہے کیونکہ ان کا قد بہت اچھا ہے اور دوسرا ان کی گیند کی سپیڈ بھی بہت اچھی ہے – ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فاسٹ بولر کے لیے یہ دو چیزیں بہت خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں اگر آپ کا قد اتنا لمبا نہیں ہے تو پھر آپ اچھا باؤنسر نہیں کروا سکتے اور اگر آپ کی گیند کی سپیڈ اچھی نہیں ہے تو پھر بھی فاسٹ بولرز کی کیٹگری میں نہیں آ سکتے ہیں – آکاش چوپڑا نے ویسٹ انڈین ٹیم کے لمبے لمبے فاسٹ بولرز کی بھی مثال دی

اگر ہم شاہین شاہ آفریدی کی بات کریں تو انھوں نے اپنی کرکٹ کا آغاز ایسا کپ میں کیا تھا اور ٹیب سے لیکر ابتک شاہین شاہ آفریدی دن دوگنی اور رات چگنی ترقی کر رہے ہیں – آکاش چوپڑا نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی نہ صرف سپیڈ ہے بلکہ وہ بال کو بہت اچھا سوئنگ بھی کروا لیتے ہیں اور ایک اچھے فاسٹ بولر میں یہی خوبیاں ہوتی ہیں جو اس کو دوسرے تمام بولرز سے جدا کرتی ہیں – انھوں نے مزید کہا کہ جس طرح وہ اپنے کیریئر میں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں وہ بہت جلد پوری دنیا میں فاسٹ بولنگ میں اپنا نام کما لینگے

اگر ہم بات کریں نسیم شاہ کی تو اس کے بارے میں چوپڑا اور زیادہ پر جوش دکھائی دیتے ہیں – وہ کہنے کہ بہت کم ایسے فاسٹ بولرز ہوتے ہیں جو کہ آتے ہی ایک میچ میں 5 وکٹس لے لیتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ نسیم شاہ نے تو ایک ہیٹ ٹریک بھی کی ہوئی ہے جوکہ اس کے اعلی بولر ہونے کی دلیل ہے اور یہاں آپ کو بتاتے چلے کہ نسیم شاہ نے یہ ہیٹ ٹرک ٹیسٹ میچ میں کی ہوئی جوکہ واقعی بہت مشکل ہوتی ہے – چوپڑا نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ نسیم شاہ کا رن اپ بہت زبردست اور اس کے ساتھ ساتھ اس کا ایکشن بھی بہت اعلی ہے- اگر ہم بات کریں اس کے باؤنسر کی تو نسیم شاہ باؤنسر بھی بہت اچھا کرتا ہے

انھوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم نسیم شاہ کو اچھے طریقے سے پالش کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو نسیم شاہ مستقبل کا ہیرو ہو گا اور اس کو پکڑنے والا کوئی دکھائی نہیں دیتا ہے – اس کے بعد چوپڑا نے بات کی پاکستان کے نئے آنے والے جوان بیٹسمن حیدر علی کی وہ کہتے ہیں کہ وہ بہت اچھا بیٹسمن ہے اس کی ٹیکنیک بہت اچھی ہے اور اس عنی فرسٹ کلاس میںہی سب کو اپنا گرویدہ کر لیا ہے – اور یہی نہیں ہے بلکہ اس کو بابر اعظم کے ساتھ بھی ملایا جا رہا ہے کہ وہ اس طرح کا کھلاڑی بنے گا

مزید پڑھیں: اس پاکستانی بولر نے ہمیشہ مجھے پریشان کیا اور یہی میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے – گوتم گمبھیر

آکاش چوپڑا نے ان تینوں کھلاڑیوں کی بہت زیادہ خوبیاں بیان کی اور اس چیز کو ثابت کی کہ انھوں نے ان کھلاڑیوں کو کیوں اپنی یونگستر ٹاپ 0 1 میں شامل کیا ہے – اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان تینوں کھلاڑیوں کو کس طرح لیکر چلتا ہے اور ان کی ٹرنینگ اور ان کی صحت حوالے سے ان کا کتنا خیال رکھا جاتا یہ تو اب پاکستان کرکٹ بورڈ پر ہی منحصر ہے

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *