بریکنگ نیوز: دورہ انگلینڈ خطرے میں پڑ گیا – نئی خبر آ گئی

بریکنگ نیوز: دورہ انگلینڈ خطرے میں پڑ گیا ہے اور اس کے بارے میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ نئی نئی خبریں آ رہی ہیں – بتایا یہ جا رہا ہے کہ ابتک ٹوٹل 3 کھلاڑیوں میں کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے جوکہ انتہائی خطرے کی بات ہے – ان 3 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کا مطلب ہے سیدھا سیدھا  پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل یونٹ کی نا اہلی کی طرف اشارہ ہے کہ کیا وہ کھلاڑیوں کا باقائدگی سے چیک اپ نہیں کر رہے تھے اور اگر وہ اس کو باقائدگی سے چیک کر رہے تھے تو پھر ایک دم سے 3 لوگ کرونا پازیٹو کیسے نکل آئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابقہ مایہ ناز بلے باز رمیض راجہ نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں بہت حیرت کا اظہار کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا بھی کی ہے – میرے عزیزقائرین  کرونا کی وبا پھیلے ہوئے تقریبا 4 ماہ ہو چکے ہیں اور پچھلے 2 ماہ سے ہر خاص و عام اس وبا سے بچنے کیلیے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق اس سسے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جہاں تک بات ہے قابل استطاعت لوگوں کی تو وہ تو حد سے زیادہ حفاظتی تدابیر کو اپنائے ہوئے ہیں

یہاں پر صرف سوال ایک اٹھتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل یونٹ کیا کر رہا تھا کیا اس نے اپنے سب کھلاڑیوں کو کرونا سے بچاؤ کیلیے کوئی حفاظتی تدابیر نہیں بتائی تھیں اگر بتائیں تھیں تو کیا پھر ان کھلاڑیوں نے ان پر عمل نہیں کیا ہے- یہ بہت سارے سوال ہیں جو اس کے بعد جنم لیتے ہیں – دورہ انگلینڈ کے بارے میں پچلے ایک ماہ سے خبریں زوروں پر گردش کر رہی تھیں تو کیا پھر ہمارے کرکٹ بوڈ کو اس کے بارے میں اپنے کھلاڑیوں کو آگاہ نہیں کرنا چاہیے تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں تاکہ جب دورہ انگلینڈ کے لیے روانگی کے وقت کسی قسم کی مشکل میں نہ پڑے

جب سے ان 3 کھلاڑیوں کا کرونا پازیٹو آیا ہوا ہے میڈیا میں ایک اور خبر گردش کر رہی ہے کہ ہو کہ اگر مزید کھلاڑیوں کا بھی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا تو ہو سکتا ہے کہ دورہ انگلینڈ منسوخ ہو جائے جوکہ بہت ہی برا ہو گا – کیونکہ پاکستان میں تو کرکٹ پہلے ہی نہیں ہو رہی ہے اور اگر اب کرونا کی وجہ سے یہ ٹور بھی مس ہو جاتا ہے تو پھر سارے سوالات پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل یونٹ کی کارکردگی پر ہونگے کہ انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کی صحت پر توجہ کیوں نہیں دی ہے

مزید پڑھیں: ان کھلاڑیوں نے بکیز سے لاکھوں روپے لیے اور مجھکو انکار کرنے پر سائیڈ پر لگا دیا گیا -عاقب جاوید

ہم الله سے دعا کرتے ہیں کہ الله تعالی جلد از جلد ان تمام کھلاڑیوں کو کرونا سے صحت یابی عطا فرمائے جو اس کے شکنجے میں آ چکے ہیں اور ان تمام کھلاڑیوں اور دوسرے لوگوں پر بھی الله اپنی خاص رحمت کرے اور سب کو کرونا جیسی موزی مرض سے بچا کر رکھے – مگر اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی استدعا کرتے ہیں کہ تمام لوگ اپنا بہت زیادہ خیال رکھے اور حفاظتی تدابیر کو اپنے ہاتھ میں رکھیں تاکہ کوئی اور دوسرا اس مرض کا شکار نہ ہو سکے

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *