کرکٹ کی تاریخ میں کچھ بیترین کیچز جن کو آپ بار بار دیکھنا چاہیں گے

اگر ہم کیچز کی بات کریں تو ہمارے ذہن میں سب سے پہلا نام جونٹی روڈز کا آتا ہے۔ بلاشبہ روڈز کو فیلڈنگ کی دُنیا کا بے تاج بادشاہ ماناجاتا ہے لیکن کرکٹ میں جونٹی روڈز کے علاوہ بھی بہت سارے کھلاڑیوں نے کچھ ایسے ایسے کیچ پکڑے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ ایک لمحے کیلئے بالکل سکتے میں آجاتے ہیں۔آج کی ویڈیو میں ہم کچھ ایسے ہی کیچز لے کر آئیں ہیں جنہیں کرکٹ کی تاریخ کے ناصرف بہترین کیچز ماناجاتا ہے بلکہ کہا جاتا ہے کہ ان جیسے کیچز کرکٹ میں کبھی نہیں پکڑے گئے۔

لیکن ویڈیو شروع کرنے سے پہلے میری آپ سے گُزارش ہے کہ اگرآپ نے ابھی تک ہمارا یہ چینل سبسکرائب نہیں کیا تو چینل کو سبسکرائب کرلیں اور ساتھ موجود گھنٹی کے بٹن کو دبادیں۔

Number 10: Tamim Iqbal
Bangladesh Vs West Indies T20 WC 2014

عموماً ایشین کھلاڑیوں کو بُرا فیلڈر سمجھا جاتا ہے لیکن تمیم اقبال کے اس کیچ کو دیکھ کر آپکو اندازہ ہوجائے گا کہ ایسا سمجھنا دُرست خیال نہیں ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو کے بلے سے لگے ایک ایج کو تمیم اقبال نے کچھ اس انداز میں کیچ کیا کہ خود انکو بھی کچھ دیر تک یقین نہیں آیا ہوگا۔ بہت سے لوگوں کے مطابق یہ ایک تُکا تھا لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی چیز تُکا نہیں کہلاتی۔ اس لیے یہ کیچ ہماری فہرست میں دسویں نمبر پہ ہے۔

Number 9: Adam Milne
Northern Knights Vs Central Districts 2014

آپ نے اپنی زندگی میں بہت سارے کیچز دیکھے ہونگے لیکن میں یقین سے کہتا ہوں کہ ایسا کیچ بہت کم دیکھا ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے ۲۰۱۴ کے ڈومیسٹک سیز ن کے دوران Adam Milne نے Devcich کو آؤٹ کرنے کیلئے اس کیچ کو پکڑ کر Elite Catches میں اپنا نام لکھوا لیا۔ انہوں نے پہلے ایک اونچی چھلانگ کر گیند کو روکا اور پھر پیچھے مڑ کر گراؤنڈ سے بس 1 انچ کی بُلندی سے کیچ کو لیا۔ کچھ لوگوں کے مطابق یہ کیچ نہیں تھا لیکن تھرڈ ایمپائر نے کنفرم کرکے اسکو آؤٹ قرار دیا تھا۔

Number 8: Manish Panday
Ranjhi Trophy 2010

۲۰۱۰ کی رانجھی ٹرافی میں پہلی دفعہ لوگوں کی نظروں میں آنے والے Manish Panday کا یہ کیچ ہماری فہرست میں 8ویں نمبر پہ ہے لیکن کیوں آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔ ابیشک نئیر کی midd off پہ جاتی ایک شاٹ کومنیش پانڈے نے اپنی لاجواب dive کے ذریعے کیچ میں تبدیل کردیا۔ انڈینز کے مطابق یہ انڈین ڈومیسٹک کرکٹ میں پکڑا گیا آج تک کا سب سے بہترین کیچ ہے۔

7: Trent Boult
West Indies Vs New Zealand
2nd ODI 2014
https://www.cricket.com.au/video/trent-boult-catch/2014-07-06

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2014 میں ایک ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران ٹرینٹ بولٹ نے کچھ ایسا کیچ پکڑا کے دیکھ کر ہی بندہ اش اش کراُٹھتا ہے۔ کیرن پولارڈ کا چھکا مارنے کی کوشش کو بولٹ نے ناکام بناتے ہوئے پہلے گیند کو پکڑکر گراؤنڈ کے اندر پھینکا اور پھر ایک Full Length Dive لگا کر ایسا ناقابل یقین کیچ پکڑا کے ہرکوئی حیران رہ گیا۔
6: Syrbrad Englebrecht
South Africa Vs PNG
ICC World U19-Tournament Malaysia 2018

ساؤتھ افریقہ کی فیلڈنگ ہمیشہ سے ہی انتہائی شاندار رہی ہے۔ انہوں نے جونٹی روڈز، ہرشل گبز اور اے بی ڈویلیرز جیسے زبردست اتھلیٹ پیدا کئے۔ 2008 کے انڈر19 ورلڈ کپ میں ساؤتھ افریقہ اور پاپوا نیو گینی کے درمیان ایک میچ میں ایک ساؤتھ افریقہ فیلڈر جنکا ناما سائبراڈ اینگل بریٹ تھا نے ایسا کیچ پکڑا کے کئی لمحے تک انکو بھی یقین نہیں آیا اور ڈینی مورسن جو اُس وقت کمنٹری کررہے تھے کہنے پہ مجبور ہوگئے کہ میں نے اپنی 35 سالہ کرکٹ کیرئیر میں اس سے بہترین کیچ نہیں دیکھا۔

5: Dale Steyn
Pakistan Vs South Africa
World Cup 2015
https://www.facebook.com/cricketworldcup/videos/284063015548661/
ورلڈ کپ 2015 میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ میں ڈیل اسٹین نے احمد شہزاد کا ایک ایسا کیچ پکڑا کہ اس نے ہرطرف دھومیں مچادیں۔ اس کیچ کو ورلڈ کپ 2015 کا سب سے بہترین کیچ قرار دیا گیا تھا۔ اوراسکی وجہ کیا تھی؟ آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔

4: Kieron Pollard
Australia Vs West Indies 2013

گلین میکسویل کے بلے سے لگی یہ گیند ہر طرف سے چھکا محسوس ہورہی تھی لیکن صرف تب تک جب تک کہ کیرن پولارڈ نے اپنے 6 فٹ 4 انچ کے قداور ایک انتہائی اونچی چھلانگ کو استعمال کرتے ہوئے اسے روک نہیں لیا۔ یہ کیچ تقریباً 14 سے 15 فٹ کی بلندی سے جا رہا تھا جب کیرن پولارڈ نے ہوا میں چھلانگ لگائی، اپنے بازو کو مکمل طور پہ پھیلایا اور کرکٹ کی تاریخ کے شاندار کیچز میں سے ایک کو پکڑا۔

3: JaquesKallis Catch Of Shahid Afridi
Pakistan Vs South Africa 2000

سن ۲۰۰۰ میں شارجہ میں کوکاکولا کپ کے ایک میچ کے دوران شاہدآفریدی اور عمران نذیر ساؤتھ افریقہ کی جم کر دھلائی کررہے تھے لیکن وہیں جیک کیلس نے آفریدی کا ایک ایساکیچ پکڑا جس نے کمنٹری میں موجود عمران خان کو بھی تعریف کرنے پہ مجبور کردیا۔ اس کیچ کی سب سے بہتر بات آخری لمحے پہ جیک کیلس کی ڈائیو تھی ۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کیچ کرنے کیلئے اُلٹی سمت میں بھاگ رہے ہیں لیکن آخری لمحے میں وہ realise کرتے ہیں کہ گیند ناصرف انکی پہنچ سے دور ہے بلکہ گیند سیدھا انکے اوپر نہیں بلکہ دائیں جانب ہے۔ جیسے ہی گیند land ہونے لگتی ہے عین اسی لمحے کیلس دائیں جانب چھلانگ لگاتے ہیں اور ایک ایسا کیچ پکڑتے ہیں جو کیلس کے کیرئیر کے اختتام تک انکا سب سے بہترین کیچ ماناجا تاہے۔

اس کو بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ میں وہ بد قسمت کھلاڑی جو ٩٩ پر آوٹ ہوئے

2: Jason Roy
Chitagong Vikings Vs Sylhet Sixers 2019

جیسن رائے انگلینڈ کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ بنگلہ دیش پریمئیر لیگکے 2019 ایڈیشن کے دوران رائے نے ایک ایسا کیچ پکڑا جسے سپر مین کیچ کہاجاتا ہے۔ چٹاگانگ وائیکنگز کے یاسرعلی کی ایک زبردست شاٹ جو سیدھی چھکا ہوتی ہوئی محسوس ہورہی تھی لیکن تبھی رائے نے دور سے آکر کسی سپر مین کی طرح چھلانگ لگائی اور کیچ حاصل کیا۔ انکے اس کیچ کو 2019 کا اب تک کا سب سے بہترین کیچ مانا جاتا ہے۔
1: Jhonty Rhodes
England Vs South Africa World Cup 1999

ویسے تو جونٹی روڈز کے کیچز پہ پوری ایک ویڈیو بن سکتی ہے لیکن اس ایک کیچ کو آئیکونک حیثیت حاصل ہے کیونکہ کرکٹ میں اس انداز میں دوسرا کوئی بھی کیچ نہیں پکڑا گیا۔ اس کیچ کی سب سے اہم بات روڈز کا اس کو ایک ہاتھ سے روکنا اور پھر دوسری جانب مڑکر کیچ کرنا تھا۔ کرکٹ میں شاید ہی اس اندا ز میں کبھی کوئی اور کیچ پکڑا گیا ہو۔

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *