سلمان بٹ نے اپنے ساتھی کرکٹرز کیلئے قربانی دیتے ہوئے ایک دفعہ پھر پی سی بی پر الفاظ کی گولہ باری کر دی

دوستو کرکٹ کی دنیا میں سلمان بٹ ایک ایسا نام بن چکا ہے جسے کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والا تقریبا ہر بندہ ہی جانتا اور خاص کر پاکستان میں تو وہ بھی جانتا ہے جس نے صرف اور صرف پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھنا ہوتا ہے – بلا شبہ سلمان بٹ اپنے کیے کی کافی سزا بھگت چکا ہے مگر پھر بھی لوگ ان کو وہ عزت اور مقام نہیں دیتے ہیں جو کبھی پہلے ہوا کرتا تھا – اور اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ سلمان بٹ کی وجہ سے پورے پاکستان کی عزت کی کافی درگت بنی تھی

چلے خیر اب اس واقعہ کو بھی تقریبا دس سال سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے اور پاکستانیوں کو بھی چاہیے کہ وہ سلمان بٹ کو معاف کر دیں – اس حوالے سے اگر ہم سلمان بٹ کو دیکھیں تو وہ اب پہلے سے کہیں زیادہ سوشل میڈیا پر دکھائی دیتے ہیں اور کچھ نجی ٹی وی چننلز بھی ان کو تجزیے کیلیے بلاتے ہیں اور اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے – کیونکہ اب وہ اپنی سزا ضرورت سے زیادہ کاٹ چکے ہیں

اگر ہم پی سی بی کی بات کریں تو اگرچہ سلمان بٹ کی سزا ختم ہو چکی ہے مگر پھر بھی پی سی بی سلمان بٹ کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی جگہ نہیں دے رہی ہے نہ صرف سلمان بٹ بلکہ ان کے ساتھ ان کے ساتھی محمّد آصف کا بھی یہی حال ہے – اگر ہم بات کریں سلمان بٹ کی تو انہوں نے تو فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلنا شروع کر دی ہے اور وہ اس میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں مگر پھر بھی ان کو کوئی موقع نہیں دیا جا رہا ہے – ہاں البتہ اس دفعہ پاکستان سپر لیگ میں انہوں نے لاہور قلندر کی نمایندگی ضرور کی تھی مگر وہ بھی ایک عدد بنچ پر بیٹھ کر کر – مطلب ان کو ایک بھی میچ نہیں کھلایا گیا تھا

پی سی بی کے اس رویہ کی وجہ سے سلمان بٹ اکثر نالاں نظر آتے ہیں اور اس بات کا شکوہ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ ٹھیک سلوک نہیں کیا جا رہا ہے – پی سی بی پر تنقید کرتے کرتے وہ اس سے بھی دو ہاتھ آگے نکل جاتے ہیں وہ نہ صرف اپنے حق کے لیے بولتے ہیں بلکہ دوسرے ساتھی کرکٹ کے لیے بھی بات کرنے سے نہیں ڈرتے ہیں –

ابھی حال ہی میں ان سے ایک نجی چینل میں پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے بارے میں بات کی گئی اور ان سے پوچھا گیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ وہاب ریاض اور محمّد آصف کو کنٹریکٹ نہ دینا ایک اچھا فیصلہ ہے جس پر انہوں نے صاف صاف کہ دیا کہ محمّد آصف کو صرف اس چیز کی سزا دی گئی ہے کہ اس نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیوں لی ہے اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے –

مزید پڑھیں: کاش میں اپنی زندگی کی اس کمی کو پورا کر سکتا-سچن ٹنڈولکر

سلمان بٹ نے پورے دلائل سے بات کی ہے کہ محمّد آصف کی کارکردگی پچھلے ایک سال میں بہت اچھی رہی ہے خاص کر ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے اچھی خاصی وکٹس لی تھیں – حالانکہ ان کو بنگلہ دیش کے ٹور پر مس کر دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود بھی محمّد آصف کی وکٹس دوسرے کئی بولرز سے زیادہ ہیں – اس کے بعد انھوں نے وہاب ریاض کے بارے میں کہا کہ وہ دماغی طور پر بہت مضبوط ہیں اور وہ بولنگ کے ساتھ ساتھ اچھی بیٹنگ بھی کر لیتے ہیں – انھوں ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف وہاب ریاض کی بیٹنگ کا حوالہ دیا  جس میں وہاب ریاض نے 1 چکا اور 1 چکا مار کر اگلی ٹیم پریشر کو بڑھایا تھا اور انہوں نے 9 بالوں پر 15 رنز سکور کیا تھا

دوستو اگر دیکھا جائے تو سلمان بٹ یہاں پر تو بہت ٹھیک ہیں اور ان کو پی سی بی پر تنقید کرنا واجب ہے آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں اپنی رائے نیچے کمنٹ میں ضرور دیجیے گا – شکریہ

You May Also Like

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *