سیاست میں آؤں گا یا نہیں —-آفریدی نے دبنگ اعلان کر دیا

سیاست میں آؤں گا یا نہیں شاہد خان آفریدی نے دبنگ اعلان کر دیا – شاہد خان آفریدی کی سیاست میں آنے کی خبریں اس وقت سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں جب سے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ہے -ایک دفعہ یہ خبر بھی میڈیا میں آئی تھی کہ شاہد خان آفریدی سینیٹر بننے جا رہے ہیں

دوسری طرف اپنے دئیے ایک بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اگر آج وہ وزیراعظم کی سیٹ پر بیٹھے ہوتے تو وہ یقینا سب کے ساتھ انصاف کرتے اور خاص طور پر وہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلتے انھوں نے بڑے واشگاف الفاظ میں اس چیز کی مزمت کی کہ گھر کے بڑے کو کبھی بھی سختی کیساتھ بات نہیں کرنی چاہیے جبتک حالت اچھے طریقے سے چل سکتے ہوں کبھی بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے

اس کے ساتھ ساتھ شاہد خان آفریدی نے کے پی کے حکومت کے بارے میں بھی بیان دیا ہے کہ کہ انہوں نے اس طرح عوام کو ڈیلیور نہیں کیا جس طرح ان کو کرنا چاہیے تھا مگر عوام نے ان کو پھر سے ایک موقع دیا ہے کہ وہ دوبارہ عوام کے لیے کام کریں اور اپنے ووٹ بنک کو بہتر بنا سکیں – شاہد خان آفریدی کے ان بیانات سے اس تاثر ملتا ہے کہ شائد ان کی سیاست میں دلچسپی ہے

مگر کچھ دن پہلے شاہد خان آفریدی نے بڑے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ وہ سیاست میں آئیں اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج کے کام آج ہی کرنے کے عادی ہیں اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان کو 3-2 بار سیاست میں آنے کی پیشکش ہوئی ہے مگر وہ اس سے دور ہی رہنا چاہتے ہیں

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *