کرکٹ کی دنیا میں ایک ہاتھ سے لیے چند نایاب کیچز- پاکستان کا کونسا نمبر

السلام علیکم دوستو
آج ہم اپنی کیچز کی سیریز کی دوسری ویڈیو کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں پکڑے جانے والے بہت سارے کیچز ایسے ہیں جنہیں نا تو کبھی بُھلایا جائے گا ۔ آج کی اس ویڈیومیں ہم آپکے لیے ایک ہاتھ سے پکڑے گئے چند ایسے کیچز لے کر آئے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ ایک لمحے کیلئے حیران رہ جائینگے۔ اس فہرست میں ہم نے سلپ میں پکڑے گئے کیچز شامل نہیں کیےکیونکہ اُن کیچز پہ ہم علیحدہ سے ایک ویڈیو بنائیں گے۔

لیکن اگرآپ نے ابھی تک ہمارا یہ چینل سبسکرائب نہیں کیا تو چینل کو سبسکرائب کرلیں اور ساتھ موجود گھنٹی کے بٹن کو دبادیں۔

Number 10: Paul Collingwood

پال کالنگ ووڈ کا انگلینڈ کے بہترین فیلڈرز میں شمار ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں فیلڈنگ کی دُنیا میں بہت سارے ایسے کمال دکھائے جو کوئی دوسرا انگلینڈ کا فیلڈر نا دیکھا سکا۔ لیکن 2005 کی نیٹ ویسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں میتھیو ہیڈن کے اس میچ نے کالنگ ووڈ کی فیلڈنگ کو ایک نئی پہچان دیدی۔ اس کیچ کے بارے میں میتھیو ہیڈن بھی مکمل طور پہ حیران تھے ۔
Number 9: Yuvraj Singh

انڈیا کرکٹ میں بہت کم ایسے فیلڈرز آئے ہیں جو یووراج سنگھ کا مقابلہ کرسکیں۔ یووراج سنگھ اپنی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ سے بھی اندیا کو کافی میچ جتوا چُکے ہیں۔ یہ کیچ ان میں سے ہی ایک کیچ ہے۔ پہلی اننگز میں صرف 245 رنز کا ہدف دینے کے بعد انڈیا کو جلدی بریک تھرو کی ضرورت تھی جو اس ایک شاندار کیچ کی بدولت انڈیا یووراج سنگھ نے انڈیا کی جھولی میں ڈالی۔
Number 8: Ricky Ponting

یوں توآسٹریلیا کرکٹ کی فیلڈنگ کا معیار ہمیشہ سے ہی بہترین رہا ہے لیکن رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا کی فیلڈنگ کو ایک الگ ہی مقام پہ پہنچا دیا تھا۔ اپنی شاندار بلے بازی کے بعد جب پونٹنگ فیلڈنگ پہ آتے تھے تو اکثر ایسے کمالات دکھاتے تھے کہ دیکھنے والا حیران وپریشان رہ جاتا تھا۔ ایسا ہی ایک کمال سری لنکا کے خلاف پکڑا گیا یہ ایک کیچ ہے جس میں پونٹنگ نے ایک ہاتھ سے ایک ایسا کیچ پکڑا کہ کرکٹ بُکس میں بہترین کیچز کی فہرست میں اپنا نام لکھوا لیا۔

Number 7: Jonty Rhodes

اگرکرکٹ میں بہترین کیچز کی بات ہو اور جونٹی روڈز کا نام نا آئے ایسا شاید ممکن نہیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بہترین فیلڈر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے جونٹی روڈز نےاپنے کیرئیر میں ایسے ایسے کیچز پکڑے ہیں کہ کوئی دوسرا فیلڈر شاید وہ سوچ بھی نہیں سکتا۔ لیکن میتھیو ہیڈن کی گولی طرح جاتی اس شاٹ کو ایک ہاتھ سے پکڑنا شاید جونٹی روڈز کے کیرئیر کی سب سے تیز ترین فیلڈنگ ہوسکتی ہے۔
Number 6: Trent Boult

ٹرینٹ بولٹ یوں تو نیوزی لینڈ کے موجودہ بہترین بولرز میں شمار ہوتے ہیں اور اُسی پائےکے بولر سمجھے جاتے ہیں جس پائے کہ مچل سٹارک یا محمد عامر سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن فیلڈنگ کے شعبے میں وہ شاید دُنیا کے تمام بولرز سے آگے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں ایسے ایسے کمال کیچز پکڑے ہیں کہ دیکھ کر ایک دفعہ حیرانی ضرور ہوتی ہے۔ 2013 میں اپنے کیرئیر کے آغاز میں دنیش رامدین کا یہ کیچ انکی فیلڈنگ کی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے کافی ہے۔

Number 5: Vebart Drakes

ویسبرٹ ڈریکس ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر تھے جو بولنگ کی فیلڈ میں اس قدر کامیاب نا رہے اورویسٹ انڈیز کی جانب سے صرف 12 ٹیسٹ اور 34 ون ڈے ہی کھیل سکے لیکن اس ایک کیچ کی وجہ سے وہ خود کو کرکٹ کی دُنیا میں باقی رکھنے میں کامیاب رہے۔ ڈریکس کا یہ کیچ اس قدر شاندار تھا کہ ایک لمحے کیلئے کمنٹیٹر نے بھی کہہ دیا کہ کیچ ڈراپ ہوگیا ہے لیکن کیچ ہوجانے کا معلوم پڑنے پہ پوری ٹیم سمیت ہر کوئی حیران رہ گیا۔

Number 4: Misbah Ul Haq

ٹک ٹک کے نام سے مشہور مصباح الحق اصل میں ٹک ٹک نہیں بلکہ Mr. Consistent تھے اور پاکستان ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے تھے۔ مصباح کا صرف بیٹنگ نہیں بلکہ فیلڈنگ میں بھی ایک اعلی معیار تھا۔ انڈیا کیخلاف ایشیا کپ 2008 میں پکڑا گیا یہ کیچ اس بات کی نشاندہی ہے۔ تھرڈ مین کی طرف جاتی گولی کی مانند تیز اس گیند کو ایک ہاتھ سے کیچ کرنا مصباح کے کیرئیر کی بہترین فیلڈنگز میں شمار ہوتا ہے۔

Number 3:RangnaHerath

رنگنا ہیرتھ، مرلی دھرن کے بعد سری لنکا کرکٹ کے کامیاب ترین سپن بولر سمجھے جاتے ہیں۔ہیرتھ جہاں بولنگ میں کافی مہارت رکھتے تھے وہیں فیلڈنگ کے میدان میں کوئی خاطرخواہ نام کے مالک نا تھے۔ 2012کی CB سیریز کے پہلے فائنل میں میتھیو ویڈ کے چھکا مارنے کی ایک کوشش کو ہیرتھ نے باؤنڈری لائن پہ ایک ایسے شاندار کیچ میں تبدیل کردیا جو شاید سری لنکا کرکٹ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔
Number 2: Daniel Christian

آسٹریلین فاسٹ بولر ڈینیل کرسچن کا یہ کیچ شاید ایک ہاتھ سے پکڑے گئے تمام کیچز میں سے سب سے مشکل سمجھا جاسکتا ہے۔ پیچھے کی جانب بھاگنا، چھلانگ لگانا اور پھر ایسے ہاتھ سے کیچ پکڑنا جو کہ Dominant hand نہیں ہے کس قدر مشکل ہوسکتا ہے صرف کرکٹ کھیلنے والا ہی جان سکتا ہے۔
Number 1: Kieron Pollard

مزید پڑھیں: محمدحسنین کی دکھ بھری کہانی – کرکٹر کیسے بنے

کیرن پولارڈ کے اس کیچ کو کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کیچز میں سے ایک میں شمار کیا جاتا ہے۔ گلین میکسویل کے بلے سے لگی یہ گیند ہر طرف سے چھکا محسوس ہورہی تھی لیکن صرف تب تک جب تک کہ کیرن پولارڈ نے اپنے 6 فٹ 4 انچ کے قداور ایک انتہائی اونچی چھلانگ کو استعمال کرتے ہوئے اسے روک نہیں لیا۔ یہ کیچ تقریباً 14 سے 15 فٹ کی بلندی سے جا رہا تھا جب کیرن پولارڈ نے ہوا میں چھلانگ لگائی، اپنے بازو کو مکمل طور پہ پھیلایا اور کرکٹ کی تاریخ کے شاندار کیچز میں سے ایک کو پکڑا۔

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *