بریکنگ نیوز: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ملتوی ہو گیا

بریکنگ نیوز: اطلاعات کے مطابق کرکٹ کے حلقوں میں یہ خبر بڑی شدت سے گردش کر رہی ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے اور وہ اس مہینے یا پھر اگلے مہینے اس کا باقاعدہ اعلان کر دے گا – جیسا کہ آپ جانتے ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں ساری دنیا متاثر ہوئی ہے وہاں پر اس دنیا میں موجود کھیل کا نظام بھی متاثر ہوا ہے

پوری دنیا میں نہ صرف کرکٹ بلکہ دوسری ساری گیمز مکمل طور پر متاثر ہوئی ہیں – جیسا کہ آپ کو پتہ ہو گا کہ اس سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں منقعد ہونا تھا اور آسٹریلیا میں اس کی تیاریاں عروج پر تھیں مگر کرونا کی وجہ سے آسٹریلیا کی حکومت نے اس سال کے ستمبر تک اپنے ملک کی تمام سرحدیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے

جب اس بات کی خبر آئی سی سی کے ایک آفیشل کو ملی تو ان کا کہنا تھا کہ اگر فلائٹ شروع بھی ہو گئیں تو تمام 16 ممالک کے آفیشلز کو اتنے کم عرصے میں اکھٹا کرنے بہت مشکل ہو جائے گا اور اس کے علاوہ ہر ملک نے اپنی عوام کی حفاظت کے لیے الگ الگ  انتظامات کیے ہوئے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ ملک اپنے شہریوں کو سفر کرنے کی اجازت ہی نہ دے

اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آسٹریلیا میں پابندی ختم ہونے کے بعد صرف ایک ماہ کا وقت بچتا ہے جوکہ تمام انتظامات کے لیے بلکل ناکافی ہے لہذا اس صورتحال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد بہت مشکل ہے -لہذا ان تمام معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میگا یونٹ کو ملتوی کرنے کا اعلان آنے والے دنوں میں کسی وقت بھی کیا جا سکتا ہے

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *