جب آفریدی نے بھارتی کھلاڑیوں کو گھر کھانے پر دعوت دی

جب آفریدی نے بھارتی کھلاڑیوں کو گھر کھانے پر دعوت دی تو آفریدی کو ایک بات نے کافی حیرت میں ڈال دیا -یہ اس وقت کی بات ہے جب انڈین ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور انڈین ٹیم کراچی میں میں اپنا میچ کھیل کر فری ہوئی تھی تو اس سے ایک دن بعد آفریدی نے ساری انڈین ٹیم کو اپنے گھر کھانےکی دعوت دی

ایک بات ذہن میں ضرور رکھیے گا کہ جس طرح ہم اپنے دلوں اور ذہنوں میں انڈین ٹیم اور بھارتیوں کے لیے انتقام رکھتے ہیں دونوں ملکوں کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور ایسا ہونا بھی نہیں چاہیے – اس بات کااندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا کہ پچھلے دنوں جب آفریدی نے مودی کے خلاف کشمیر میں بیان دیا تہ تو اس سے اگلے دن یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگ کے مذمتی بیان آ گئے تھے

ان بیانات میں انہوں نے بڑا صاف صاف کہا تھا کہ وہ آفریدی کی بڑی عزت کرتے تھے اور ان کی آفریدی سے دوستی تھی مگر اس بیان کے بعد ان دونوں کی آفریدی سے کوئی دوستی نہیں ہیں اور وہ اس سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے ہیں -یہ دوستی صرف آفریدی تک ہی محدود نہیں ہے اور بھی بہت سے پاکستانی کرکٹرز ایسے ہیں جن کی انڈین کھلاڑیوں سے دوستیاں ہیں

تو دوستو جب آفریدی نے تمام انڈین کھلاڑیوں کو کھانا پیش کیا تو وہ سب ایک دوسرے کے منہ کی طرف دیکھنے لگے ان سب لوگوں کا یہ رویہ دیکھ کر آفریدی بہت حیران ہوا لہذا اس کو جلد ہی احساس ہو گیا کہ کھانے میں موجود مختلف ڈشسز ایسی ہیں جو کہ ہندو لوگ نہیں کھاتے ہیں

لہذا آفریدی نے کہا کہ اس نے جلدی سے تمام گوشت والی ڈشسز کو دستر خوان سے ہٹایا اور اس کی جگہ پر سبزی اور ڈال کی ڈشسز جلدی سے تیار کروائیں اور اس طرح آفریدی اپنے بھارتی کھلاڑیوں کی مہمان نوازی میں سرخرو ہوا

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *