سعید اجمل مرلی دھرن سے زیادہ خطرناک بولر تھا

لاہور: سعید اجمل مرلی دھرن سے کہیں زیادہ خطرناک بولر تھا جی ہاں دوستو ان خیالات کا اظھار کوئی اپنے ملک کا کرکٹر نہیں  بلکہ سمندر پار سے انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز آئن بل کر رہے ہیں – ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی سعید اجمل کو  آسان بولر کے طور پر نہیں لیا اور جب بھی  ان کا سامنا سعید اجمل سے ہوا ان کو بہت زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑا

آئن بل نے اس کے ساتھ مرلی دھرن کا بھی ذکر کیا انہوں نے کہا کہ بیشک مرلی دھرن بھی ایک ٹاپ کلاس سپین بولر تھا مگر میرے خیال میں سعید اجمل مرلی دھرن سے زیادہ مشکل بولر تھے-انہوں نے مزید اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی اپنا تجربہ رکھتا ہے جہاں تک میرے تجربہ کی بات ہے میں نے ہمیشہ سے ہی سعید اجمل کو مرلی دھرن سے زیادہ مشکل بولر محسوس کیا

آئن بل نے اس دورن 2 1 0 2 کی اس سیریز کا بھی ذکر کیا جو کہ یو اے ای میں کھلی گئی تھی جس میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آپس میں مد مقابل تھیں جس میں انہوں نے کہا میں وہ سیریز کبھی نہیں بھول سکتا ہوں کیوںکہ میں نے اس سیزن میں دنیا کے بہترین سپین بولنگ اٹیک کا سامنا کیا تھا -اہوں نے مزید کہا کہ ہماری پوری ٹیم سعید اجمل کی بولنگ کو سمجھنے سے قاصر تھی

دوستو یاد رہے اس سیریز میں سعید اجمل کے ساتھ عبد رحمان بھی بولنگ کروا رہے تھے اور ان دونوں نے مل کر انگلینڈ کی ٹیم کا کچومر نکال دیا اور انگلینڈ یہ سیریز بری طرح ہارا تھا- اس سیریز میں کیون پیٹرسن بھی موجود تھے جوکہ انگلینڈ کے ایک مایہ ناز بلے باز تھے لیکن اس سیریز میں وہ بھی کوئی خاص نامیاں کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے

 

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *