انڈین کرکٹر پاکستانی بولر کی تعریف کیے بغیر نہ رہا سکا

کچھ دن پہلے انڈیا کے ایک مشھور کرکٹر نے دنیا کے اچھے بولرز کی لسٹ بنائی جس کو فیب فور کا نام دیا گیا- یہ انڈین کرکٹر کوئی نہیں بلکہ ہرشا بھوگلے ہیں – ہرشا بھوگلے انڈیا کے ایک بہت مشور کومینتیٹر اور تجزیہ نگار ہیں – انہوں نے پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی بہت تعریف کی اور ان کو فیب  فور میں شامل کیا ہے-

ہرشا بھوگلے کی فیب  فور لسٹ میں اور بھی کھلاڑی ہیں جس میں انڈین کرکٹر جسپریت بمراہ، آسٹریلیا کے پٹ کومنز ، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور ساؤتھ افریقہ کے ربادہ کو شامل کیا ہے- اگر ہم بات کریں شاہین شاہ آفریدی کی تو اس کے معتلق بھوگلے کہتے ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی بہت ٹیلنٹ والا پلیر ہے جس کی وجہ سے اس نے یہ مقام بہت جلد حاصل کیا ہے

ہرشا بھوگلے نے ایک اور پاکستانی بولر کی بھی تعریف کی جس کا نام نسیم شاہ ہے اور انہوں نے کہا کہ بیشک وہ بھی ایک تلنٹڈ بولر ہے مگر انہوں نے کہا ان کے نزدیک شاہین شاہ آفریدی جیسا بولر اس وقت پاکستان کے پاس نہیں ہے – انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظھار کیا اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے کیریئر کو لمبا کرنے کیلیے بہت محنت کریں گے

یہ بات کرتے ہوئے ہرشا بھوگلے نے دوسرے پاکستانی کرکٹرز کی طرف اشارہ کیا جیسے کہ محمّد عامر، وہاب ریاض، اور حسن علی ہیں جو کہ بلا شبہ بہت اچھے بولر تھے مگر اب اچھی کارکردگی نہ دکھانے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے اور ان تینوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے

جہاں تک شاہین شاہ آفریدی کا تعلق ہے وہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتا ہے اور بہت محنتی بولر ہے – اس نے نہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی محنت سے جھنڈے گارے بلکہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے کے بعد ہر سینئر کو اپنی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا -ناظرین یہ یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان سپر لیگ سے اوپر لایا گیا تھا

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *