کرکٹ کی تاریخ کے 5 مزاحیہ ترین رن آوٹ

کرکٹ کی تاریخ میں آپ نے بہت سارے ایسے رن آؤٹس دیکھے ہونگے جنکو دیکھ کر آپ میں بعض خوش، بعض حیران بلکہ بعض
پریشان رہ گئے ہونگے۔ لیکن کرکٹ میں کچھ ایسے رن آؤٹ بھی دیکھنے کو ملے ہیں جہاں فیلڈرز نےکھلاڑی کو ناصرف آؤٹ کیا
بلکہ کھلاڑیوں کی ہنسی بھی چھوٹ گئی۔ آج ہم آپکو چند ایے نایاب رن آؤٹس بتائیں گےجن کو کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ
فنی یا مزاحیہ رن آؤٹس مانا جاتا ہے۔
یوں تو ایسے رن آؤٹس کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن ہم نے صرف 5 ایسے منتخب کیے ہیں جنکو دیکھ کر آپ واقعی لطف اندوز ہونگے۔

نمبر : 05

اس فہرست میں پانچویں نمبر پہ موجود رن آؤٹ پاکستانی کھلاری اظہر علی کا وہ یادگار رن آؤٹ ہے جو تقریبا آپ سب نے دیکھا ہوگا
اور جو خبروں کی بھی زینت بنا تھا۔ 2018 میں پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میںجو کہ UAE میں کھیلا گیا
تھا۔ اس میچ کی دوسری اننگز میں اظہرعلی انتہائی اچھی پوزیشن پہ کھیل رہے تھے کہ انہوں نےایک گیند کو تھرڈ مین کی جانب کھیلا
اور سمجھا کہ گیند باؤنڈری لائن سے باہر جاچکی ہے۔ اظہر علی نے رن مکمل نہیں کیا۔جبکہ دوسری جانب سٹارک نے تھرو کی، کیپر
نے پکڑی اور اظہر علی کو آؤٹ کردیا۔ فنی situation یہاں پہ شروع ہوئی جب اظہرعلی دیکھتے رہ گئے کہ ہوا کیا ہے جبکہ دوسری
جانب آسٹریلین کھلاڑی مسکراتےہوئے مذاق بنا رہے تھے۔

نمبر : 04

رن آؤٹس کا ذکر اور پاکستان کے انضمام الحق کانام نا  آئے ایسا ممکن نہیں۔ چوتھے نمبر پہ موجود رن آؤٹ انضمام الحق کا ایک ایسا
فنی رن آؤٹ ہے کہ جسکا ذکر وسیم اکرم بھی اپنے کئی انٹرویوز میں کرچکے ہیں۔
1999 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ساتھ ایک میچ کے دوران انضمام الحق کے پاؤں پہ ایک گیند لگی۔ چوٹ لگنے کی وجہ سے
انضمام الحق آگے کو جھکے اور تھوڑا سا بھاگے بھی۔ دوسری جانب موجود وسیم اکرم نے سمجھا کہ شاید رن لینا ہے وہ بھاگے
اور بیٹنگ اینڈ پہ پہنچ گئے لیکن دوسری جانب انضمام گراؤنڈ میں لیٹ کر واپس اپنی کریز کی طرف آنے کی کوشش کررہے تھے۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے رن آؤٹ کردیا۔ انضمام اور وسیم اکرم ایک دوسرے کا منہ دیکھنا شروع ہوگئے۔ یہی وہ واقعہ ہے جسکے
بارے میں وسیم اکرم اکثر انٹرویو میں ذکر بھی کرتے پائے گئے ہیں۔

نمبر : 03

تیسرے نمبر پہ ایک دفعہ پھر اظہرعلی کا نام آتا ہے۔ 2018 میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان اور نارتھیمپٹنشائر کے
درمیان ایک میچ کے دوران امام الحق اور اظہر علی کریز پہ موجود تھے۔ امام الحق نے ایک گیندکو تھرڈ میچ کی جانب فلیک کیا اور
رن لینے کیلئے بھاگے۔ مخالف اینڈ کی طرف جاتے ہوئے دونوں کچھ اس انداز میں بھاگے کہ ایک دوسرے کی طرف ہی کھچے چلے
جاتے رہے اور کچھ اس انداز میں ٹکر ہوئی کہ گراؤنڈ میں موجود تمام کھلاڑی ہنسنا شروع ہوگئے۔

نمبر : 02

دوسرے نمبر پہ موجود رن آؤٹ لازمی طور آپکے چہرے پہ ہنسی لے آئے گا۔ انگلینڈ کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر اور نوٹنگھم شائر کے درمیان کے ایک میچ کے دوران سمت پاٹیل نے ایک شاٹ کھیلی اور رن لینے کیلئے بھاگے لیکن مزاح کاپہلو اس وقت شروع ہوا جب پٹیل دوسرے اینڈ پہ پہنچنے سے پہلے ہی سلپ ہوئے اور وکٹ پہ گرگئے۔ انکے گرنے کا اندازایسا کمال تھا کہ وہ خود بھی ہنسنے پہ مجبور ہوگئے۔

نمبر : 01

ایک بیٹسمین وکٹ پہ سلپ ہو سمجھ آتی ہے لیکن اگر دونوں ہی سلپ ہوجائیں تو ایسا شاید ہی آپ نے کبھی ایسا دیکھا ہو۔ لیکن پہلے نمبر پہ موجود ویڈیو ایسے ہی رن آؤٹ کے بارے میں ہے۔ نیوزی لینڈ میں ویلنگٹن اور اوٹاگو کے درمیان ایک میچ کھیلا جارہا تھا۔ بیٹسمین نے فلک کیا اوردونوں کھلاڑی  رن لینے کیلئے بھاگے۔ پہلے رن تک تو ایسا لگا کہ ہر ایک چیز نارم چل رہی ہے لیکن جیسے ہی فلک کرنے والا کھلاڑی مُڑا سلپ ہوا اور گر گیا۔ یہاں تک بھی ایسے ہی لگا کہ کچھ نہیں ہوا لیکن دوسری طرف والا کھلاڑی بھی دوسرے رن کیلئے بھاگ نکلا تھا لیکن جیسے ہی اس نے اپنے ساتھی کو گرا ہوا دیکھا اس نے اپنے اینڈ تک جانے کیلئے مڑنے کی
کوشش کی لیکن فنی بات تب ہوئی جب وہ کھلاری بھی سلپ ہوا اور گرگیا۔ ایسا دیکھنا تھا کہ گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی بھی ہسنے پہ مجبور ہوگئے۔

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *